
لاہور (جیوڈیسک) قدافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے ٹارگٹ میچز کھیلے، جن میں اوپننگ جوڑی کیلئے مختلف کمبینیشنز کو آزمایا گیا۔
اسپنرز میں عماد وسیم اور شعیب ملک کو موقع دیا گیا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا کیمپ 7 جنوری تک جاری رہے گا۔
