
ولنگٹن (جیوڈیسک) میچ فکسنگ کرائم ہے اس کو ختم کرنا ضروری ہے۔ نیوزی لینڈ کے ارکان پارلیمنٹ نے میچ فکسنگ کے خلاف پیش کیے گئے بل کی حمایت کر دی۔
نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل مرے مککولی کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ ملکی سالمیت اور کھیل کی اسپرٹ کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ جو حالیہ واقعات پیش آئے ہیںوہ انتہائی افسوسناک ہے۔
حکومت اس معاملے پر بھرپور کاروائی کررہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے کیوی پارلیمنٹ نے میچ فکسنگ کے خلاف بل پیش کیا ہے۔ بل کے تحت فکسنگ کو کرائم ایکٹ کےتحت دھوکہ دہی کے زمرے میں شامل کیا ہے ، جو بھی افراد میچ فکسنگ میں ملوث ہوں گے۔
اسے سات سال قید کی سزا دی جائے سکے گی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین لوونسنٹ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔
