
نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اسی سلسلے میں نئی زومبی ہارر فلم دی ریٹرنڈ’The Returned’کا آخری ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
مینوئل کوربالو کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں صحت مند لوگوں کو ایک ایسے خطرناک وائرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو تیزی سے پھیلتے ہوئے سب کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔
ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس زومبی فلم میں مرکزی کردار کرس ہولڈن، ایمیلی ہمشائراور چان ڈوئیل ادا کر رہے ہیں جو 14 فروری کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
