
ابوجہ (جیوڈیسک) نائیجیریا کے ایک گائوں پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے میں کچھ دیہاتی عسکریت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور تاہم زیادہ تر افراد کی موت جان بچانے کیلئے قریبی دریا میں چھلانگیں مارنے اور ڈوب جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔
یہ واقعہ نائیجیریا کی شمالی ریاست یوب میں پیش آیا۔
