
ابوجا (جیوڈیسک) نائیجریا میں بس اسٹیشن پر خود کش حملے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
نائیجریا میں بس اسٹیشن پر خود کش حملے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔ حکام کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔
حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
