
کوجی (جیوڈیسک) نائیجیرین ریاست کوجی میں بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے ڈائنامائیٹ نصب کر کے زوردار دھماکا کیا۔ جیل میں راستہ بننے کے بعد حملہ آور ایک سو بتیس قیدیوں کو فرار کرا کے اپنے ساتھ لے گئے۔
حکام کے مطابق جیل میں بوکوحرام سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد قید تھے لیکن تاحال کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
