
نائیجریا (جیوڈیسک) نائیجریا میں صومالی قزاقوں نے ایم ٹی میٹرکس ون پر قبضہ کر لیا،عملے میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ نائیجریا کے ساحل پر بحری قزاقوں نے ایم ٹی میٹرکس ون پر حملہ کیا اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔
آئل ٹینکر کے عملے میں بارہ پاکستانی اور پانچ نائیجریا کے شہری شامل ہیں۔ نائیجرین حکام کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز پر قبضے کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں، ابوجا میں پاکسانی ہائی کمیشن نے بھی اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
