کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بلدیاتی ادارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کو بروئے کار لاکر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا ئیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے گلیوں اور محلوں کی سطح پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند زندگی کی علامت ہے صفائی وستھرائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ڈینگی وائرس کے مضر اثرات اور اس مہلک وائرس سے عوامی زندگیوں کو محفوظ کے لئے احتیاطی تدابیر سے عوامی ااگاہی کے لئے تشہیری مہم چلائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر3کے مختلف علاقوں میں بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی ایگزیگٹیوانجینئر اسلم پرویز ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپرٹینڈنٹ انجینئر محمد ذاہد ،XENواٹر شاہ رخ انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مکمل نگرانی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی کاوشوں کو سراہا اور عملے کو عوامی خدمات کی انجام دہی پر شابا ش دی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے ضلع کورنگی میں مکمل نگرانی کا نظام قائم کردیا گیا صرف خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمہ درار ہے۔
انہوں نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ تندہی کے ساتھ صفائی وستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہا کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں عوامی تعاون کے ذریعے انسداد ڈینگی کے تحت جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران لائحہ عمل مرتب کریں اور ہنگامی بنیادوں پر روازنہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے ساتھ مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے عوام کو یقین دلایا کہ شاہ فیصل کالونی سمیت ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے تاکہ باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنا جا سکے۔
