
پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کی بیسویں برسی کے موقع پر دارالحکومت میں خصوصی تقریب ہوئی، دادا کی برسی پر پوتے نے صدارت کی کرسی سنبھالی۔
شمالی کوریا کے بانی کی برسی کے موقع پر پیانگ یانگ کے کنوینشن ہال میں سجی خصوصی تقریب نوجوان رہنما کم جانگ اُن کی آمد پر فوجیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ کم جانگ اُن نے تقریب کی صدارت کی۔
اس موقع پر فوج نے اپنے آنجہانی رہنما کم ال سنگ کو خراج تحسین پیش کیا، سرکاری سطح پر تقریب کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے سابق رہنماوں کی یادگار کا رخ کیا اور پھول چڑھائے۔ انیس سو اڑتالیس میں شمالی کوریا عوامی جدوجہد کے بعد ایک آزاد ملک بن گیا، جس کی بنیاد کم ال سنگ نے رکھی کم ال سنگ آٹھ جولائی انیس سو چورانوے کو انتقال کر گئے۔
