
سیول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنیوالے پروجیکٹل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف ترجمان نے بتایا کہ شمالی کوریا نے 220 کلومیٹر تک مار کرنیوالے پروجیکٹل میزائل کا پیانگ یانگ میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ بھی میزائل تجربے کئے تھے۔
