
پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے دو ماہ بعد جنوبی کوریا کے کارکنوں کو مشترکہ صنعتی زون میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے لیے پہلی بار نرم برتا کا اظہار کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہیساتھ کورین تاجر اور کارکن صنعتی زون میں کام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ شمالی کوریا نے صنعتی زون کے حوالے سے نئے قوانین بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔دو ماہ قبل شمالی کوریا نے سرحد پر فوجوں کی تعیناتی کے بعد مشترکہ صنعتی زون بند کردیا تھا۔
