
میکسیکو (جیوڈیسک) سٹی شمالی میکسیکو میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ چی ہوا ہوا انٹرنیشنل ایرپورٹ میں پانی داخل ہو گیا۔ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میکسی کو کے شمالی شہر چی ہوا ہوا میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب آ گیا۔ نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔
سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ متعدد افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ سیلابی پانی ایرپورٹ میں بھی داخل ہو گیا جس کے بعد پندرہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ایر پورٹ کو بند کرنا پڑیگا۔
