
شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شوال میں سیکیورٹی فرسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے شدت پسندوں میں ازبک بھی شامل ہیں، کارروائی میں تین ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔ میرعلی کے مختلف علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے۔
