
میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے آپریشن ضرب عضب میرانشاہ کے مضافات میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
