
راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
