Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شمالی وزیر ستان آپریشن وقت کی ضرورت

June 16, 2014 0 1 min read
North Waziristan Operation
North Waziristan Operation
North Waziristan Operation

ُ پاکستانی فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن منصوبے کے مطابق چل رہا ہے اور تاحال کسی بھی شہری آبادی والے علاقے میں حملے نہیں کئے گئے، پیر کی صبح شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 140 دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں اکثریت ازبک باشندوں کی ہے جبکہ دہشت گردوں کے ایک بڑے رابطہ مرکز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ میر علی میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 7 عسکریت پسندوں کو گذشتہ رات ہلاک کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں نے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کا گھیراؤ کرلیا ہے جن میں میر علی اور میران شاہ کے قصبے شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے فوج تعینات کرکے ان کے دیگر قبائلی علاقوں سے رابطے منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز سے بھی سرحد بند کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ دہشت گرد سرحد پار فرار نہ ہو سکیں۔ اس کے علاوہ افغان حکام کو نورستان اور کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایجنسی سے مقامی آبادی کے منظم اور باوقار انخلا کے لئے مختص مقامات کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

سیاسی انتظامیہ اور ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے نقل و حرکت کے انتظامات کر رکھے ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔فوجی دستے شہری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون قائم رکھے ہوئے ہیں۔ فوجی دستے مستع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث باجوڑ ایجنسی میںسکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے امن رضاکاروں کے ساتھ افغان سرحد سے ملحق تحصیل لوئی ماموند میں سرچ آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز اور رضا کاروں کے مشترکہ گشت کے دوران مقامی افراد نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ خیبر ایجنسی میں بھی سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دارالحکومت پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔پشاور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کو تمام اسپتالوں میں ادویات کی فوری فراہمی کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے گزشتہ روز ہی فوج تعینات کردی گئی تھی۔پولیس نے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی اپیل کی ہے۔سرکاری دفاتر اور عمارات میں نجی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، شہر میں اپلائیڈ فور گاڑیوں کے داخلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے پولیس اور خفیہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر اے ایس ایف کی کوئیک رسپانس فورس تعینات کردی گئی ہے اسی طرح دیگر حساس تنصیبات، پولیس لائنز، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں ، تجارتی اور عوامی مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

North Waziristan
North Waziristan

پنجاب میں گزشتہ روز ہی اڈیالہ، جہلم، اٹک اور چکوال کی جیلوں پر بھی فوجی دستے مقررکردیئے گئے تھے۔ صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں، عبادت گاہوں، علماء کرام اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ صوبے بھر کے تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈرز لاہور لیفٹننٹ جنرل نوید زمان کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں شمالی وزیرستان میں شروع ہونے والے آپریشن ”ضرب عضب”کے بعد صوبے میں دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امن و امان کے انتظامات اور شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کراچی میں بھی سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اولڈ ٹرمینل جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور کسی بھی راستے سے ایئرپورٹ آنے والی افراد کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔پاک فوج، رینجرز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور پولیس نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے پلان کو ازسرنو مرتب کیا ہے اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیاگیا ہے۔ پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انھیں فوری طور پر متعلقہ دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کراچی میں قائم اہم دفاتر اور حساس تنصیبات پر بھی تعینات نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے، پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں ، شہر بھر میں پولیس کا گشت بھی بڑھادیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام وزارت داخلہ سے بھی مکمل رابطے میں ہیں، رینجرز ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں خصوصاً کراچی میں رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ادھر جماعةالدعوة سمیت مختلف مذہبی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پاک فوج کے آپریشن کی حمایت کی گئی ہے جو یقینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کراچی ایئرپورٹ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد شمالی وزیرستان آپریشن ناگزیر ہو گیا تھا۔ اس وقت پوری قوم آپریشن کے حق میں ہے اور ملک سے بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ پوری قوم کا ہر فرد اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرے اور ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کیاجائے تاکہ اس آپریشن کوM. Sarwar Siddiqui کامیاب بنایا جا سکے۔

Pakistan Army
Pakistan Army

آپریشن سے بچنے کیلئے قومی مذہبی و سیاسی قیادت کی جانب سے مذاکرات کی بار بار کوششیں کی جاتی رہیں مگر دہشت گردوں کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی اس لئے یہ آپریشن وقت کی ضرورت بن گیا تھا۔ پوری پاکستانی قوم کو افواج پاکستان کی صلاحیتوں اور جرأت و استقامت پر فخر ہے۔ اہل پاکستان کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں مگر اس بات کا یہ خیال رکھنا چاہیے کہ پرامن رہنے والوں کو کسی صورت ٹارگٹ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

تحریر : مصعب حبیب

Share this:
Tags:
attack North Waziristan operation pakistani army required time پاکستانی فوج حملے ضرورت وقت
Afghanistan
Previous Post افغانستان میں طالبان نے ووٹ ڈالنے والے 11 افراد کی انگلیاں کاٹ دیں
Next Post روس اور یوکرائن کےمابین گیس قیمتوں کا تنازعہ حل نہ ہوسکا
Gas Prices

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close