
میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ غلام خان کے علاقے بانگی دار روڈ پر کیا گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔
