
میرانشاہشمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تحصیل بویا میں محمد خیل گاوں کے ایک گھرپر جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارے کے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اور گھر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔مقامی افراد نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔
