
اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے، ہائی اوکٹین کے نرخ 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 80 پیسے فی لیٹرکم ہونے کی توقع ہے۔
