
نوشہرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما مملکت خان جاں بحق ہو گئے۔ نوشہرہ جہانگیر چوک میں گھات لگائے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سابق ناظم اور تحریک انصاف کے رہنما مملکت خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
