
جنیوا (جیوڈیسک) ایران اور امریکہ کے درمیان جنیوا میں آج پہلی بار مذاکرات شروع ہوں گے دونوں ملکوں کے نمائندے کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ براہ راست بات چیت کیلئے پیر کے روز ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس گفتگو کا مرکز ایران کا متنازعہ جوہری پروگرام ہو گا اور یہ مذاکرات دو روز تک جاری رہیں گے۔
اس براہ راست بات چیت کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی حتمی معاہدے کے راستے میں حائل اختلافات کو ختم کرنا اور اس سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ان براہ راست مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی نائب وزیرخارجہ بِل برنس اور انڈرسیکرٹری وینڈی شیرمن کریں گے۔
