
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے نیوکلیئر توانائی کے شعبہ میں تعاون کے حوالے سے چین کیساتھ 30 سالہ معاہدے کی تجویز دیدی ہے۔
جس کے تحت دونوں ممالک ری ایکٹرز، آلات، میٹریل اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرینگے لیکن یہ اسی صورت ممکن ہو گا جب کانگریس منظوری دے گی۔
