Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایٹمی قوت پاکستان کا وزیر اعظم ہار گیا۔۔۔۔

May 27, 2016 0 1 min read
Nuclear powers
Pakistan
Pakistan

تحریر: حفیظ خٹک
دو سو سے زائد ممالک میں چند ہی ممالک ہیں جو ایٹمی دھماکے کر نے کے بعد اگلی صفوں میں کھڑے ہوگئے ہیں ۔ ان چند ممالک اور50سے زائد کے اسلامی ممالک میں واحد اسلامی ملک پاکستان ہے جواسی صف میں کھڑا ہوچکا ہے ۔ اس صف میں شامل ہوئے بھی اسے مدت ہوگئی ہے۔ ایٹمی قوتوں کے حال دیکھے جائیں ان کا تجزیہ تعریفی اور تنقیدی بنیادوں پر کیا جائے تو یہ نقطہ سامنے آتا ہے کہ وہ ریاستیں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہیں ۔ اس استحکام میں ان کا ساتھ ان کی اپنی رعایا ، اپنی سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کی پالیسیوں کے ساتھ ان کے لئے اچھے جذبات رکھنے والے ممالک نے بھی دیا ہے۔ اس سفر میں وہ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور کسی حد تک اپنے ساتھ وہ دیگر ممالک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وطن عزیز نے جب پہلی بار ایٹمی دھماکہ کیا تو ملک میں خوشی کی لہر تھی اور یہ لہر تمام اسلامی ممالک میں نظر آرہی تھی۔ ایٹمی دھماکے کے بعد اس دن کا نام تجویز کرنا اور اسے رکھنا اک معاملہ تھا جس میں اس وقت کے وزیر اعظم جو کہ آج کے بھی وزیر اعظم ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ نام تجویز کریں ،عوام نے اپنی پسند کے نام وزیراعظم کو بھجوائے اور لاکھوں نام میں ایک نام یوم تکبیر کو پسند کر کے رکھ لیا گیا ۔ وہ نام شہر قائد ہی کے ایک طالبعلم کی جانب سے بھیجا گیا تھا ۔ 28مئی کو اس دن کے بعد سے ہر سال ایک قومی دن کی حیثیت سے ہر سال منایا جاتا ہے حکومت کے سربراہ اپنے عمل سے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اس کی ترقی کا سفر تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس ملک کے دفاع کیلئے اس کے نام کو روشن کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو محب وطن ہونے کا عملی مظاہرہ اپنے کاموں کے ذریعے سرانجام دیا ہوگا۔

Nuclear powers
Nuclear powers

قیام پاکستان سے لے کر آج تک اس ملک کی عوام اپنے انداز میں اس ملک کی خدمت کر رہی ہے اور خدمت کا یہ انداز نت نئے اندازوں میں جاری ہے اور جا ری رہے گا۔ تاہم ایک نقطے پر ہی اگر غور کر لیا جائے کہ ایٹمی قوتوں کے حکمرانوں کا کیا حال رہا ہے ، موجود حالات میں کس طرح سے ہے اور ان دونوں حالوں کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے متعلق پیشن گوئی کی جاسکتی ہے۔ لیکن جب ان میں ایٹمی قوت پاکستان کا نام آتا ہے اس کے حکمرانوں کا حال آتا ہے تو کیفیت ناقابل بیاں سی ہوجاتی ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کا نا م ضرور اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور اس کا حصول بھی لاکھوں انسانی قربانیوں کے بعد ہی ممکن ہوسکا لیکن قیام سے آج تک یہاں اسلام کا نظام مکمل طور پر نافذنہیں ہوسکا ہے۔

اسلام پر حاصل ہونے والے اس واحد نوعیت کے ملک میں آج سیاسی جماعتوں سے زائد اسلامی جماعتیں میدان سیاست میں سرگرداں ہیں۔یہ بھی ایک الگ اور حساس نوعیت کا ہی موضوع ہے۔اس وقت جو نقطہ سامنے ہے وہ یہی ہے کہ ایٹمی قوت پاکستان دیگر ایٹمی قوتوں کی صف میں تو کھڑا ہے لیکن اس اور ان تمام ایٹمی قوتوں کی صورتحال میں زمین و آسماں تک فرق ہے اور سوال آج ہر محب وطن پاکستانی کے لبوں پر ہے کہ یہ فرق کیونکر ہے؟ہم اس قدر غریب کیونکر ہیں ؟ تعلیمی میدان میں ہی دیکھ لیں تو دنیا میں ہمارا نمبر 175واں کیوں ہے؟ صحت کے میدان بھی ہم پولیو زدہ کیوں ہیں؟جبکہ ایسے نوجوان موجود ہیں جو کہ اپنی زندگی میں 70 بار تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کو اس لئے خو ن دے چکے ہیں کہ پاکستان کو تھیلے سیمیا فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔اس کے باوجود ملک کی مجموعی صحت کی صورتحال ابتر ہے۔

اس ملک کا وزیر اعظم سال میں اتنے دورے دیگر ممالک کے نہیں کرتا جتنا وہ اپنے معمولی سے چیک اپ کیلئے برطانیہ کا سفرکرتا ہے۔اس ایٹمی قوت کی ایسی صورتحال کیوں ہے؟آخر تیسری بار اس ملک کی عوام نے اسے وزیر اعظم چنا لیکن اس کے باوجود یہ اپنے گذشتہ ادوار کو مدنظر رکھنے کے باوجود آج کے دور میں بھی شکست خوردہ کیوں ہے؟یہ کیوں کر اپنے ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتا ؟ اسے یہ یاد ہے کہ کس انداز میں اس ملک کا ایک آمر جنرل ضیاء الحق اسے میدان سیاست میں لایا تھا تب سے اب تک متعدد بار پنجاب میں اور تیسری بار پورے ملک میں حکمرانی کا موقع ملنے کے باوجود اس قدر بے حس کیوں ہے؟آج بھی یہ وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب یوم تکبیر کے اہم ترین موقع پر ملک سے باہر کیوں ہیں؟ اپنے اوپر لگنے سے بڑھ کر حقیقت کے روپ میں سامنے والے حالات میں بھی ، انہیں سامنا کرنے اور اس کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنے کے بجائے اس سے فرار کا راستہ کیوں کر اختیار کر رہا ہے؟

Mian Nawaz Sharif
Mian Nawaz Sharif

وہ فضل الرحمان جو ہر حکومت کا ایک مخصوص حصہ بن کر حکومت میں شامل رہے ہیں آج یہ میاں نواز شریف صاحب ان کے سہارے کوئی تیسراراستہ کیوں کر تلاش کرتے کرتے لندن پہنچے ہوئے ہیں؟وہ سابق صدر جو ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا ایک عدد نامی گرامی چیئرمین بھی ہیں ،وہ بھی ان حالات میں ملک کے اندر حالات و واقعات کو سامنے سے دیکھنے اور اسے سہنے کے بجائے اس ملک سے باہر کیوں کر بیٹھے ہیں؟پناما لیکس کے معاملات سے بچنے کیلئے کیا وہ میاں نواز شریف کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہوجائیں گے؟یا یہاں بھی کچھ دو اور کچھ لو کی سیاست ہوگی ؟

وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد جہاں میاں صاحب کی کمپنیوں میں انتہا درجے کا اضافہ ہوا وہیں کاش کہ ملک کی کمپنیوں میں بدرجا اضافہ ہوتا لیکن نہیں میاں صاحب کو نظر یہ ضرور آتا ہے کہ ملک میں شاہراہیں اور پل بن رہے ہیں اور ان میں لوہا بڑی مقدار میں استعمال ہورہاہے ،اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ لوہا ملک کے اسٹیل مل کا استعمال ہورہا ہے یا نہیں۔ وہ بھلے نقصان زدہ ہوجائے اور اس سے اس قدر نقصان ہو کہ اس کے ملازمین کو تنحواہیں نہ مل رہی ہوں اور ایسی صورتحال میں اس کو بیچ دیں گے اس عمل سے ملک کو فائدہ ہوگا۔ پل و سڑک و عمارتین نہیں رکنی چاہئیں۔ ان میں لوہا میاں صاحب کی اپنی کمپنیوں کا جو بھی اور جس قدر بھی استعمال ہو اسے ہونا چاہئے ۔اس سے ملک کو نہ سہی میاں صاحب کو تو ان کے بچوں کو تو فائدہ ہوگا نہ۔ لہذا ایسے اقدام ہونے چاہئیں جس سے ملک کو نہیں میاں صاحب کی ذات کو فائدہ ہو۔ عوام کو بس صبر کرنا چاہئے اور انہیں ووٹ دیکر دوبارہ وزیر اعظم بنانا چاہئے تاکہ وہ ملک کو اور بہتراسی اندازمیں سنبھالیں۔

28مئی کو جب برسوں قبل ایٹمی دھماکہ کیا گیا تو میاں صاحب نے عوام سے اس دن کا نام مانگا جس پر عوام نے بڑی تعداد میں اپنی پسند کے نا م بھجوائے اور شہر قائد کے اک نوجوان مجتبی کا بھیجا ہوا نام یوم تکبیر پسند کیا گیا اور اسی کو ہی 28مئی کے دن کیلئے رکھ لیا گیا اب پوری قوم کو یہ بات معلوم ہے کہ یوم تکبیر کب منایا جاتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔نہیں معلوم تو حکمرانوں کو خاص طور پر میاں نواز شریف کو ہی یہ معلوم نہیں کہ یہ نام کس نے پیش کیا تھا اور نہ ہی آج تک ا س نوجوان کو میاں صاحب نے اور نہ ہی انکی جماعت کے کسی اور رکن نے نوازا ۔ وہ نوجوان تو آج بھی اس بات پر فخر محسوس کرتا ہے کہ ایٹمی دھماکے والے دن کانام یوم تکبیر اس نے رکھا ۔ اس کا یہ کارنامہ تو یاد رکھا جائیگا لیکن اس کے ساتھ میاں صاحب کا اس نوجوان کے ساتھ کردار بھی یاد رکھا جائیگا۔میاں صاحب اپنے پہلے دور میں جو کارنامے سرانجام دیئے بھی پوری قوم کو یاد ہیں ،پیلے رنگ کی نظر آنے والی ٹیکسی کو دیکھتے ہی یہ کہا جاتا ہے کہ یہ نواز شریف کے دور میں لائی گئی تھیں،اس کے کیافوائد ہوئے اور نقصانات کا کیا عمل رہا اس کے ساتھ میاں صاحب کا کردار بھی اور نمایاں ہوجاتا ہے۔

اسی وجہ سے میاں صاحب کو عوام نے دوسری بار بھی اپنے قیمتی ووٹ دے کر ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا اور اس دوسرے دور میں عوام کو پنامہ لیکس کی طرح یاد ہے کہ میاں صاحب نے ایک نعرہ دیا تھا وہ نعرہ تھا قرض اتارو ،ملک سنوارو،اس قرض اتارنے کی مہم میں بھی عوام نے بھرپور قربانیاں دیں۔لیکن نواز شریف کے اپنے اعمال کے سبب انہیں دوسرا دور مکمل نہیں کرنے دیا گیا۔ملک سے دور گئے اور کس طرح گئے کیا ، کیا وعدے کر کے گئے اور جانے کے بعد کس شان سے رہے ،انہیں بھی یا د ہوگا اور ملک کی عوام کو بھی یاد ہے کہ ایٹمی قوت کے وزیر اعظم کس انداز میں جیت کے آگے بڑھتے ہیں۔

میاں صاحب جب تیسری بار انتخابات لڑ رہے تھے تو انہوں نے ملک کی ایک بیٹی جو ناکردہ گناہوں کی طویل سزا امریکی جیل میں کاٹ رہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ،ان کے نام پر عوام سے وعدے کر کے ووٹ حاصل کئے۔ پھر اسی عوام کو یہ بھی یاد ہوگا کہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بن جائیں گے تو سب سے پہلے شہرقائد جائیں گے اور جائیں گے بھی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر اور ان کے گھر جاکر ان کی والدہ ،بہن اور بچوں سے وعدہ کریں گے کہ امریکہ جاکر وہ ہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باعزت رہائی کی بات امریکی صدر سے کریں گے۔شہر قائد وہ آئے اور گورنر ہاؤس میں اہل خانہ ڈاکٹر عافیہ کو بلواکر انہیں شرف ملاقات بحشا ، کیا ہوا جو وہ گلشن اقبال میں ان کے گھر نہیں گئے۔ انہیں گورنر ہاؤس بلا لیا اور وہیں ان سے ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ اب کی بار جب وہ امریکہ جائیں گے تو واپسی پر ڈاکٹر عافیہ کو ساتھ لے کر آئیں گے ۔لیکن میاں صاحب نے آج تک اپنے بے شمار وعدوں کی طرح اس وعدے کے بھی پورا نہیں کیا ۔آج یوم تکبیر کے موقع پر اہل خانہ ڈاکٹر عافیہ ہی نہیں یہ بات پوری قوم پوچھتی ہے کہ آخر کیوں میاں نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا؟یہ کیسا ایٹمی قوت ملک کا وزیر اعظم ہے جو اپنی بات کو ، اپنے وعدے کو پورا نہیں کرتا ؟

Panama Papers
Panama Papers

کیا دیگر ایٹمی قوتوں کے صدر و وزیر اعظم بھی ایسا ہی کرتے ہوں گے؟ اسی وزیر اعظم کا ایک بھائی انتخابات میں عوام سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ ہم جیتنے کے بعد آتے ہی ملک میں بجلی کے مسئلے کو حل کردیں گے لیکن ان یہ وعدہ بھی آج تک عوام پورا ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے۔پنامالیکس کی خبریں آنے لگیں وزیر اعظم کے بچوں کے نام بھی سامنے آگئے ان سے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے یہ تقاضا کیا کہ وہ ان کے سوالات کے جواب دیں لیکن سب ہی جانتے ہیں کہ ایٹمی قوت کے وزیر اعظم نے کیسا خوبصورت عمل کیا ۔ انہوں نے دو تقاریر ٹی وی و ریڈیو پر عوام کے سامنے کیں اور ایک تیسری تقریر اسمبلی میں اراکین کے سامنے کی لیکن ایٹمی قوت کے وزیر اعظم کی تقریر کہیں بھی تسلی بحش نہ تھی۔اب تو صورتحال یہ تک ہوگئی ہے کہ وہ ایک جگہ کا افتتاح کئی کئی بار کرنے لگ گئے ہیں اور تقاریر بھی ان کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہوتی ہیں ۔یہاں بھی یہی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ اس لئے ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک ایٹمی قوت کے سربراہ ہیں؟

ایٹمی قوت کا وزیر اعظم ایسا نہیں ہونا چاہئے ، اور اگر اسے ایسا ہونا حق محسوس ہوتا ہو تو اسے یہ بھی سمجھ جانا چاہئے کہ وہ جس جیت کو اپنی جیت سمجھ رہا ہے وہ جیت نہیں ، ہرگز وہ جیت نہیں وہ اگر بظاہر اس کیلئے جیت ہے تو اس کو اپنی تقاریر کا ایک جائزہ بھی ضرورکر لینا چاہئے ، اپنے چہرے کو ، اپنے الفاظوں کے ساتھ اپنے پسینے کو بھی ایک نظر ضرور دیکھنا چاہئے اور پھر چندلمحوں کیلئے ہی سہی ان صدور کو ، ان وزرائے اعظموں کوبھی دیکھ لینا چاہئے کہ کہیں ان میں اور ان میں کوئی فرق تو نہیں؟ اگر وہ جیتے ہیں تو جیتے تو یہ بھی ہیں لیکن اس حقیقت کا احساس انہیں ایک دن ضرور ہوکر رہے گا کہ وہ جیتے نہیں ہیں وہ ہار ے ہیں اور وہ جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔ ایٹمی قوت پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب ، آپ جیتے نہیں ہیں ،آپ تو جیت کر بھی ہار گئے ہیں ۔

تحریر: حفیظ خٹک
hafikht@gmail.com

Share this:
Tags:
necklace nuclear power pakistan Prime Minister ایٹمی قوت پاکستان ہار وزیر اعظم
GUJRAT NEWS
Previous Post گجرات کی خبریں 27/5/2016
Next Post ملاں اختر منصورکی ہلاکت !
Mullah Akhtar Mansoor

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close