
ویٹی کن سٹی (جیوڈیسک) مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امن و استحکام اور دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام ملکوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا، پوپ فرانسس سے جاپان کے وزیراعظم شینزو آبہ نے ویٹی کن میں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات عالمی مسائل پر گفتگو کی گئی۔
پوپ فرانسس نے ملاقات میں کہا کہ حتمی طور پر دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور اس حوالے سے تمام ملکوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا، پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا کو امن و سلامتی کی ضرورت ہے اور ہم سب کو اس کے لئے کام کرنا چاہئے۔ پوپ فرانسیس نے اس ملاقات میں ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
