فیصل آباد: نورالھدیٰ فائونڈیشن انٹرنیشنل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام جامع مسجد نورالھدیٰ گلشن سعید مانا نوالا میں قرآنی تعلیمات کو عام کر نے اور فروغ عشق مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ماہانہ درس قرآن کریم بروز اتواربعد از نماز فجر 13اپر یل 2014 ء منعقد ہو گا۔پریس سکیرٹر ی عابد حسین سعیدی کی اطلاع کے مطابق درس قرآن کریم مفکر اسلام مصلح ملت صاجزادہ پیر سید محمدسعیدالحسن شاہ چیئرمین نورالھدیٰ فائونڈیشن انٹرنیشنل پاکستان ارشاد فر ما ئیں گے۔
مہمان خصوصی وائس چیئرمین سید حفیظ الحسن شاہ،ملک ریاض،ڈاکٹرغلام حسین زاہد،حا جی عبدالرئوف،صاحبزادہ محمد منشاء سالک قادری رضوی چیئر مین متحدہ امن کمیٹی ،قاری محمد نواز نقشبندی،پروفیسر ذوالفقار علی،محمد منور احمدسعیدی،امجدجاویدسعیدی، محمد مشتاق لاہوری ،محمد امتیاز ،محمد نواز سرور ، ڈاکٹرخالد شہزاد،انور مغل ہوں گئے عقید ت مند اورمتلاشیان علم وحکمت جو ق در جوق شرکت فرمائیں ۔اور خواتین کے لیے باپر دہ انتظام ہو گا ۔
