
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو ٹیلیفون کیا اور شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق شام میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور شامی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں پر گذشتہ ہفتے مبینہ طور کیمیائی حملوں کے بعد صدر اوباما نے غیرملکی سربراہان کو 88 کالیں کی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے واقعے کے بعد صدر اوباما اور امریکا کے سرکاری عہدیداران شام کے خلاف ایکشن لینے کے لیے غیرملکی سربراہان سے صلاح مشورہ میں مصروف ہیں۔
