
امریکی(جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شام کی حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اوباما نے اردن کے شاہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہریوں پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ممکنہ ہتھیاروں کا استعمال ہزاروں بیگناہ انسانوں کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔
اوبامہ نے بین الاقومی قانون کے احترام کو لازم قرار دیتے ہوئے اس پر عمل کرنے کا زور دیا ہے۔ اوباما نے اردن کے شاہ عبد اللہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے امریکی حمایت یافتہ ہزار سے زائد شامیوں کو پناہ دے رکھی ہیں۔
اوباما کا کہنا تھا کہ وہ شام کیلئے سیاسی حل تلاش کر رہے ہیں۔ تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے۔ انھوں نے شام میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسند دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیوں کو دوسروں کیلئے خطرہ قرار دیا۔
