
واشنگٹن (جیوڈیسک) معروف امریکی صحافی سیمور ہرش نے اوباما انتظامیہ کا پول کھول دیا۔ کہتے ہیں صدر اوباما نے شام میں کیمیائی حملے سے متعلق جھوٹ بولا، اوباما کیخلاف فوج اور انٹیلی جنس میں شدید فرسٹریشن پائی جاتی ہے۔
امریکی صحافی سیمور ہرش اپنے ایک حالیہ مضمون میں کہتے ہیں اوباما اور جان کیری نے شام میں کیمیائی حملے سے میں شامی صدر کے ملوث ہونے کا دعوی کیا تھا۔ لیکن انٹیلی جنس نے حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپس کے ملوث ہونیکا شبہ ظاہر کیا تھا۔
لیکن اوباما انتظامیہ نے اس گروپ سے متعلق تمام معلومات کو ختم کر دیا۔ ہرش کا کہنا ہے کے اوباما انتظامیہ نے معلومات کو ویسے ہی دبایا جیسے بش انتظامیہ نے عراق پر حملے سے قبل کیا تھا۔
ہرش کے مطابق اوباما کیخلاف فوج اور انٹیلی جنس میں شدید فرسٹریشن پائی جاتی ہے۔ سیمور ہرش اس سے قبل ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پر حملے کو بھی جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔ اوباما کے جھوٹ میں ہرش نے امریکی میڈیا پر بھی سخت تنقید کی ہے۔
ہرش کہتے ہیں کہ امریکی میڈیا اوباما کے جھوٹ کو سامنے لانے سے ڈرتا ہے جس کا واحد حل یہ ہے کہ تمام معروف نیوز نیٹ ورکس کو بند کر دیا جائے۔
