Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انااعطینک الکوثر

February 11, 2015 0 1 min read
Allah
Allah
Allah

تحریر۔۔۔ڈاکٹر ساجد خاکوانی
اﷲ تعالی نے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے قرآن مجید کی سورة کوثر میں یہ آیت نازل کی کہ”اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کو کوثر عطا کردیا”۔کوثر سے مرادخیرکثیر یعنی کثرت ہے۔قرآن مجید کی یہ آیت اپنے اندر معانی و مفاہیم کا بے عمیق سمندر لیے ہوئے ہے۔قرآن مجید کاایک اسلوب بیان ہے کہ وہ عام اور خاص سے بحث کرتاہے،یعنی عام حکم بیان کر اس میں کچھ مستثنیات کو علیحدہ کر دیتا ہے۔

مثلاََ پہلے یہ عام حکم دیا گیاکہ ”لا الہ”یعنی کوئی بھی معبود نہیں ہے، پھراس حکم میں سے خاص کو الگ کردیا کہ ”الا اﷲ”یعنی سوائے اﷲ تعالی کے اسی طرح ایک جگہ عام حکم لگا دیا کہ ”ان الانسان لفی خسر”کہ سب کے سب انسان ،خواہ ایمان اورعلم و عمل کے کسی بھی درجے سے متعلق ہوں نقصان میں ہیں،بعد میں اس حکم میں تخصیص کر دی کہ نہیں ان چار خواص کے حامل انسان اس نقصان سے بچ جائیں گے۔جب کہ سورة کوثرکی اس آیت میں اﷲ تعالی نے اپنے نبی علیہ السلام کو دی گئی خیرکثیر میں کوئی تخصیس نہیں کی،پس کل دنیا بلکہ کائنات بے کنارکی معلوم و نامعلوم کل دنیاؤں کی کل کثرتیں ،خالق مطلق کی طرف سے گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں بغیر کسی تخصیص و تحدیدکے پیش کر دی گئی ہیں۔

اس آیت کو اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات سے منسلک کر دیا جائے تو سیرة طیبہ کاایک لمحہ اپنی کل کثرتوں کے ساتھ آج تک موجود و محفوظ ہے۔جتنی کثرت سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولات زندگی کوقلمبندکیاگیاہے اس کی مثال انسانوں کی کل تاریخ عالم میں ناپید ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرآن مجید نے ”سراجاََمنیرا”(چمکتا ہوا سورج)کہا ہے اور ذات پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آفتاب کی کرنیں آج بھی اسی کثرت و برکت کے ساتھ انسانوں پر ضوفشاں ہیں جس طرح حیات طیبہ کے زمانے میں تھیں بلکہ صدیوں کی تحقیق و جستجواور علوم معارف اس پر مستزاد ہیں اور اس کثرت میں تاقیامت اضافہ ہی ہوتا رہے گا کہ قادر مطلق نے اس کثرت کی کوئی تحدید و تخصیص نہیں کی۔ایک انسان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے معمولات کو محفوظ و مامون کرنے کے لیے کم و بیش ساڑھے پانچ لاکھ افراد، جنہوں نے ان احادیث کی روایات میں کوئی بھی کردار ادا کیا ہو

ان سب کی کل حیات پرمشتمل جملہ معلومات آج تک کتابوں میں درج ہیںبلکہ اب کمپیوٹر کے حافظہ میں بھی منتقل کی جاچکیں ہیں۔ایک انسان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر اتنی کثرت سے انسانوں کا ایک عظیم کام میں جت جانا کسی بھی اور مثال سے خالی ہے۔اور تب سے اب تک اور اب سے قیامت تک ان گنت تعدادمیں انسانوں کی کثرت قال قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وابسطہ ہے ،اورنعت گوشاعر،نعتیہ مجموعے اورنعت خوان حضرات و خواتین کی کثرت کی تو کوئی انتہا ہی نہیں ہے ۔

اس آیت کو اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل و ذریت کی کثرت سے منسلک کردیاتو بھی جوکثرت و برکت آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نظر آتی ہے اس سے دنیابھراور کل انسانی تاریخ کا کوئی بھی اور قبیلہ و خاندان عاری ہے۔اگرچہ دیگرانبیاء علیھم السلام کی ذریت میں بھی پھیلاؤ دیکھنے میں آیالیکن تاریخ کے طالب علم نے جس سرعت سے عترت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وسعت کو مشاہدہ و روایت کیاہے وہ سواہے۔کربلا کامیدان آل رسول کو ختم کرنے کی ایک ناپاک کوشش تھی لیکن جس آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثرت کا فیصلہ اﷲرب العزت نے کیا ہواسے دنیا کے یزیدکہاں مٹاسکتے ہیں۔محض دو نواسوں، حسنین، کریمین، شفیقین سے چلنے والی نسل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج دنیاکے ہر کونے میں موجود ہے ،ہر خطے میں اور ہر زبان بولنے والوں میں موجود اہل بیت کی نسل مقدس ،سے وقت کے فرزندان اسلام فیض ہدایت حاصل کرتے رہے ہیں

کررہے ہیںاورکرتے رہیں گے ،انشاء اﷲ تعالی۔اس بڑی کربلا کے بعد بھی آل رسول پربہت سی کربلائیں اپنی شدت و قوت کے ساتھ ٹوٹیں لیکن تاریخ کے یزید ہمیشہ مٹتے رہے جبکہ کثرت کا خدائی فیصلہ ہمہشہ جاری و ساری رہا۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی بھی جس کثرت سے موجود ہیں وہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے۔اگرچہ فی زمانہ مسیحی دنیا اپنی کثرت کا دعوی کرتی ہے لیکن یہ محض کذب بیانی ہے کیونکہ مغرب کی اکثریت اپنے آپ کو سیکولرگردانتی ہے اورحضرت عیسی علیہ السلام سے ان کاعلامتی و واجبی تعلق 25دسمبر رات بارہ بجے شروع ہوتاہے اور اگلی رات بارہ بجے ختم ہوجاتاہے۔اس کے مقابلے میں بہت گیاگزرامسلمان بھی ختم نبوت کے عقیدہ پر کسی طرح کی مفاہمت یاسمجھوتے کے لیے تیارنہیں ہوتا۔

Humanity
Humanity

اس آیت مبارکہ کے مطابق اعلی انسانی اقدارکی وہ عددیات جو قلت کی وجہ سے باعث تفاخر ہیں،ان کی کثرت بھی محسن انسانیت ۖکی حیات طیبہ میں ہی میسر ہے۔مثلاََدنیابھر میں اور کل تاریخ عالم میں جتنے بھی انقلابات روپزیر ہوئے ان میں سب سے کم ترین تعداد میں جوانسان کام آئے وہ انقلاب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے،اور اس کے مقابلے میں دنیامیں تمام انقلابات میں دوررس کثرت اثرات کاحامل بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہی لایا ہوا انقلاب ہے۔ریاست مدینہ کے دورنبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جتنے علاقے فتح ہوئے اور اس کے لیے جتنی جنگیں لڑی گئیں اور ان جنگوں میں مسلمان اور کافر ہردوقسم کے جتنے انسان مارے گئے وہ دنیاکے کسی بھی اور مفتوحات میں کم ترین تعدادہے۔

بادی النظرمیں وہ تعداد مبالغہ یا مضحکہ لگتی ہے یعنی کم و بیش دس لاکھ مربع میل کے علاقے کی فتح میں کل ایک ہزار چوبیس افراد لقمہ اجل بنے۔جبکہ گزشتہ صدی میں سیکولرازم کی دو بڑی عالمی جنگوں، انقلاب فرانس، روسی انقلاب اورتقسیم ہند سمیت ہر تاریخی موڑپر کروڑہا انسانوں کاخون رائگاں گیا اور سوائے تباہی و بربادی کے کچھ حاصل وصول نہ ہوا۔اتنی کم ترین افرادکی لاگت سے اتنے کثیر ترین نتائج کی برآمدگی اس کثرت فیض کا نتیجہ ہے جو بارگاہ ایزدی سے جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو”کوثر”کی صورت میں مرحمت کیاگیا۔

قرآن مجید جیسا زندہ معجزہ بھی اسی ”کوثر”کااعجاز ہے۔یہ کتاب جتنی کثرت سے پڑھی جاتی ہے،جتنی کثرت سے سنی جاتی ہے،جتنی کثرت سے لکھی جاتی ہے اورجتنی کثرت سے شائع کی جاتی ہے وہ اس ”کوثر”کاایک اور تابندہ پہلو ہے۔یہ پہلو تو بہت ہی کم حد تک لیکن پھر بھی دوسری کتب کے ساتھ موجود تو ہیں جبکہ قرآن مجید کی کثرت حفظ تو ایسا وحدانی معجزہ ہے کہ اس کی کوئی مثال ہی اس آسمان کی چھت کے نیچے اور زمین کے سینے پر موجود ہی نہیں۔سات آٹھ سال کاایک بچہ مدرسے جاتاہے اور دوتین سالوں میں کل قرآن مجیدحلق سے نیچے اتارکر واپس آجاتاہے۔اس ایک کتاب کی جتنی کثرت تفاسیرلکھی گئیںاس کی بھی کوئی مثال عنقاہے۔صدیوں کے بعد جنم لینے والے بڑے بھاری بھرکم دماغ ،مسلمان یاغیرمسلم،اس کتاب پر قلم اٹھانے کی جسارت کرتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ذہن میں قبل از تاریخ سے بعد ازتاریخ کی کل انسانیت محفوظ ہوتی ہے لیکن اس سب کے باوجود قرآن مجید کی ہرہرآیت ہر ہرنئے لکھنے والے کے سامنے اپنے نئے نئے رازوںسے پردے ہٹاتی چلی چلی جاتی ہے، اوریوں کثرت مطالب و کثرت مفاہیم کا سمندر ہے جو اس کتاب کے طالب علم کے سامنے امڈتا چلاآتاہے اور جو اس کتاب میں ڈوبتے ہیں نہ جانے کیسے کیسے قیمتی یاقوت ومرجان سے بھی عمدہ تر ہیرے جواہرات لے کر نکلتے ہیں۔”کوثر”کاایک اوررنگ قرآن مجیدکی قرات میں نظر آتاہے، دنیا بھر میں اور قرآن مجید کی شروع دن کی تاریخ سے آج تک ،کیافرشتے، کیا جنات، کیا مقدس روحیں اور کیسے کیسے انسان کن آوازوں میںاورکن کن طریقوں سے اورکسی کیسی عقیدتوں سے اورانفرادی و اجتماعی طورپر اس کتاب کی خوش الحانی سے اس حد تک کثرت تلاوت و قرات کرتے ہیں اہل ایمان کی روحیں وجد میں آجاتی ہیں۔

المختصریہ کہ اﷲتعالی نے اس کائنات کو” احدیت ”سے ”اکثریت ”کی طرف وجود بخشا، یعنی پہلے اﷲتعالی اکیلایکہ وتنہا تھا، کچھ بھی نہ تھا بجزذات باری تعالی کے، پھر قدرت خداوندی نے عدم سے اس کائنات کو وجود بخشا اور کیا شان کہ کثرت وجود بخشا، ستاروں کی کثرت، سیاروں کی کثرت، اجرام فلکی کی کثرت، فرشتوں کی کثرت، جنات اور انسانوں کی کثرت اور اس زمین پر حشرات الارض کی کثرت، پرندوں اور جانوروں کی کثرت، درختوں، پودوں اور ان پر پھلوں اور پتوں کی کثرت، سمندری مخلوق کی کثرت، پانی کے قطروں کی کثرت، ریت اور مٹی کے ذرات کی کثرت غرض کہ کرہ ارض کے کل درخت قلمیں بن جائیں اور کل سمندروں کاپانی سیاہی بن جائے تب بھی اس کثرت مخلوق کا احاطہ تحریر ممکن نہیں ہے

Children
Children

ان کی گنتی انسانی قدرت سے کہیں باہر ہے۔اور یہ سب کثرت کے بارے میں اس کثرت کے خالق نے کہا کہ ”انا اعطینک الکوثر”کہ یہ سب کثرت ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا کردی ہے۔ ماں باپ کتنی محبت کرتے ہیں لیکن اﷲ تعالی نے اپنے ماں باپ نہیں بنائے، بہن بھائی کتنے عزیز ہوتے ہیں لیکن ذات خداوندی کے بہن بھائی بھی نہیں ہیں، اولاد آنکھوں کانور ہوتی ہے لیکن خالق کائنات نے اپنے لیے اولاد کو بھی پسند نہیں فرمایا جبکہ ”محبوب”کی ذات ایسی ہے جس کے بغیر خدائی بھی نامکمل ہے۔ محبوب کو بنایا اور کیا خوب بنایا کہ بقول حسان بن ثابت ”کانک قد خلقت کما تشائ”محبوب کو ایسا بنایا جیسا کہ محبوب خود چاہتا تھا۔ محبوب سے محبت کو اپنی سنت بنایا اور کل انسانوں کو حکم دیاکہ میری سنت کے مطابق میرے محبوب سے ہی محبت کرواوراس کے طریقے کے مطابق زندگی گزار کر آؤ گے تو عذاب دوزخ سے نجات اور جنت میں داخلہ ملے گا۔
کی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیزہے کیالوح و قلم تیرے ہیں

تحریر۔۔۔ڈاکٹر ساجد خاکوانی

Share this:
Tags:
ocean people routines universe women World انسانوں خواتین دنیا سمندر کائنات معمولات
Nawaz Sharif
Previous Post کہاں ہیں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات؟؟
Next Post پی ٹی آئی کے عمر سرفراز چیمہ کو چیئرمین عمران خان کا ترجمان مقرر کر دیا گیا، اعلامیہ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close