
چیسٹرلی (جیوڈیسک) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میزبان انگلش ٹیم نے ٹاس توجیتا پرمیچ ہار گئی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور آٹھ وکٹوں پر جوڑے دو سو چھپن رنز دلشان نے اٹھاسی رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سینا نائیکے اور کلوسیکرا کی تباہ کن بولنگ کے باعث ستائیسویں اوورمیں صرف ننانوے رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ سینا نائیکے نے چار اور کلوسیکرا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک سو ستاون رنز کی فتح کیساتھ سری لنکا نے پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
