
کراچی (جیوڈیسک) اکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے چنئی کا انتخاب سعید اجمل اور محمد حفیظ نے خود کیا۔
وہ پرامید ہیں کہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔کراچی میںملالہ انڈر 21 خواتین کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہملالہ انڈر 21 کرکٹ چمپئن شپ اگلے سال بھی منعقد ہوگی۔
چیرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ ون ڈے میں ہماری قومی کرکٹ ٹیم مضبوط نہیں ہے تاہم ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف ہماری کارکردگی بہتر ہوگی۔انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ہم چاہتے ہیں محمدحفیظ اور سعید اجمل ورلڈ کپ کھیلیں ۔
