Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افسر شاہی کے ساتھ ایک نشست‎

January 15, 2017 0 1 min read
Panama Leaks
 Panama Leaks
Panama Leaks

تحریر : عماد ظفر
شہر اقتدار کی شامیں آج کل نہ صرف انتہائی سرد ہیں بلکہ بوجھل بھی ہیں. اس شہر میں رویے تو اکثر و بیشتر سرد و مہر ہی ہوتے ہیں لیکن آج کل فضا بھی سرد ہے. اس سردی میں کچھ سرکاری منشی جنہیں عرف عام میں بیوروکریٹ کہا جاتا ہے ان سے اتفاقا ایک نشست کا اہتمام ہو گیا.یہ سرکاری منشی ہمیشہ کی طرح اپنے اپنے افسران کی نالائقی اور ان کی کرپشن کا رونا روتا نظر آئے. خیر نشست کے دوران موضوع گفتگو لاپتہ افراد کی طرف مڑ گیا. دارلحکومت میں آج کل پانامہ لیکس اور لاپتہ افراد کا موضوع نہ صرف انتہائی “ان” ٹاپک ہے بلکہ وقت گزاری کا تازہ ترین دلچسپ طریقہ. سرکاری منشیوں کے اس شہر میں وقت گزاری کیلئے یوں تو کئی مشغلے میسر ہوتے ہیں لیکن پانامہ لیکس کی روزانہ کی بنیاد پر عدالتی سماعت اور سوشل میڈیا کے بلاگرز اور ایکٹوسٹوں کا تازہ ترین لاپتہ ہونا فی الوقت وقت گزاری کا ایک اچھا مشغلہ ہے.

گرما گرم سوپ یا کافی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نہ صرف پانامہ لیکس یا لاپتہ افراد کے بارے میں رومان پرور باتیں کرنا اچھا لگتا ہے بلکہ سرکاری منشیوں کی انا کی تسکین کا باعث بھی بنتا ہے.آخر کو سیاستدانوں سے یا سینئر ایسٹببلیشمنٹ سے جھاڑ کھانے کے بعد اپنی زخم خوردہ اناؤں کو سہلانے کیلئے کتھارسس بھی تو ضروری ہوتا ہے. اکثر سرکاری منشیوں اور بابووں کی محفل میں راقم جیسے آزاد منش آدمی کا بیٹھنا دشوار ہو جاتا پے کہ حساب کتاب اور اپنی اپنی نوکریاں پکی کرنے کے خواہاں یہ حضرات فقط نظام سے ہر دم فائدہ اٹھانے کا سوچتے ہیں اور بات چاہے پانامہ لیکس کی ہو یا لاپتہ افراد کی، اختتام پزیر ان افراد کے گریڈوں کی ترقی میں رکاوٹ تبادلے یا پھر مراعات میں اضافے پر ہوتی ہے.

فائیو سٹار ہوٹل میں سوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک سرکاری منشی نے فخریہ انداز میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور جلد ہی الیکٹرانک میڈیا بھی خاموشی سے قابو میں کر لیا جائے گا.دوسرے سرکاری منشی نے ایک قہقہہ لگایا اور بولا اس جاہل عوام کے ساتھ یہی پونا چائیے. جب دیکھو یا تو کرپٹ سیاستدانوں کو اپنے اوپر مسلط کر لیتے ہیں یا پھر اپنی اوقات سے باہر ہوتے ہوئے حدود سے ہی تجاوز کر جاتے ہیں.یوں ایک مخصوص ذہنیت کی لاحاصل بحث کا آغاز ہو گیا.ایسے میں شریک بحث حضرات نے مزہبی حوالوں سے لیکر سیکولر حوالوں اور دلیلوں سے اپنی اپنی ذہنی و اخلاقی برتری ایک دوسرے پر جتائی اور آخر کار بحث اپنی اپنی پروموشن اور تبادلوں پر مرکوز ہو گئی. محفل میں ایک سرکاری بابو نے مجھ سے حکمران جماعت کے اندرونی حالات اور اندرونی خبروں دوارے پوچھا، تو میں نے بتایا فی الحال راوی چین ہی چین لکھتا ہے. البتہ ترقیاں اور تنزلیاں اس وقت انہی خاص افراد کے ہاتھ میں ہیں جن سے اکثر آپ حضرات نالاں رہتے ہیں.

اب شریک محفل منشیوں کی توجہ میری جانب مبذول ہوئی اور ایک حضرت جو انسانیت اور مذاہب کے فضائل بیان کر کر کے دماغ کی بتی گل کر چکے تھے فرمانے لگے ایک کنٹریکٹ پکڑ دیں آپ کو 25 فیصد حصہ مل جائے گا. آپ کی تو حکمران جماعت کے اہم لوگوں سے شناسائی بھی ہے. اس ساری محفل اور بحث سے میں پہلے ہی بیزار بیٹھا تھا اس لیئے انتہائی سرد مہری سے میں نے جواب دیا کہ کمیشن کھانا دلالوں کا کام ہے اس لیئے جس کا کام اسی کو ساجھے. وہ صاحب اس جواب کی ہرگز توقع نہ کر رہے تھے اس لیئے بپھر گئے اور خفت مٹانے کو سارا نزلہ میرے اوپر گراتے ہوئے بولے تمہارے ترقی نہ کر پانے کی سب سے بڑی وجہ ہی یہی ہے کہ تم نہ تو نظام کو سمجھتے ہو اور نہ ہی کسی فائدے کے ہو.میں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا درست فرمایا آپ نظام کو بہتر سمجھتے ہیں تبھی نظام کا یہ حال ہے کہ اشرافیہ کے گھر کی باندی بن چکا ہے. اس خطرناک جواب کے بعد مجھے اندازہ ہو چکا تھا کہ اب تمام سرکاری منشی اپنی اپنی توپوں کا رخ میری طرف کر دیں گے. اور یونہی ہوا ایک صاحب نے میڈیا کے حوالے سے لغو باتیں شروع کر دیں اور دوسرے حضرات نے صحافیوں لکھاریوں اور دانشوروں کو معاشرے میں موجود تمام برائیوں کا ذمہ دار ٹھہرا دیا.

Corruption
Corruption

میں خاموشی سے ان حضرات کو دیکھنے لگا کوئی الیکٹرانک میڈیا پر بھڑاس نکال رہا تھا کوئی بیچارےرپورٹرز پر اور کوئی لکھاریوں پر. کچھ براہ راست مجھ پر طنز کے نشتر چلا رہے تھے. فائیو سٹار ہوٹل کی یہ لمبی ٹیبل ایک مچھلی بازار معلوم ہو رہی تھی جہاں عوام کا خون چوس کر اپنے اپنے الو سیدھا کرنے والے یہ منشی ہر ممکن طریقے سے بھانت بھانت کی تھیوریاں اور دلائل پیش کرتے سیاستدانوں میڈیا اور دانشوروں کو ملک کے مسائل کا اصل سبب اور میرے جیسوں کو نالائق اور موقع سے فائدہ نہ اٹھانے والا فرد ثابت کرنے پر تلے ہوئے تھے.

ان سب کے خاموش ہونے کے بعد میں نے ان افراد سے پوچھا کہ گورننس بہتر بنانے یا نظام کو چلانے کی زمہ داری کیا شریک محفل حضرات کے محکموں کی نہیں ہے؟ جس پر ایک سینئر منشی نے چلاتے ہوئے جواب دیا گورننس مائی فٹ. کیسی گورننس اور کہاں کی گورننس سب کے سب چور ہیں ایسے میں ہم کیا کر سکتے ہیں. میں نے جواب دیا آپ واقعی میں کچھ نہیں کر سکتے تبھی تو سرکاری خزانے پر بوجھ بن کر اس عوام کے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کرتے ہوئے محض توند اور اثاثوں کو بڑھاتے رہتے ہیں. ایک صاحب نے جواب دیا سرکاری معاملات ایسے نہیں چلا کرتے اوپر سے آئے حکم کی تعمیل کرنی پڑتی ہے.میں نے پوچھا اگر اوپر سے کوئی حکم آئے کہ ابھی جاؤ اور کنوئیں میں چھلانگ لگاؤ تو کیا آپ کنوئیں میں چھلانگ لگا دیں گے.اس پر شریک محفل حضرات نے حقارت سے مجھے دیکھا اور فرمایا دیٹس وائے یو ڈو نٹ فٹ ان ٹو دا سسٹم.. میں نے جواب دیا درست فرمایا لیکن سسٹم یا نظام تو غالبا میرے وطن میں کبھی تشکیل ہی نہ ہونے پایا. نظریہ ضرورت کے تابع بیوروکریسی عدلیہ دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ اور سیاستدانوں نے مل جل کر اپنے اپنے مفادات کے حصول کیلئے نظام کو بننے اور پنپنے کا موقع ہی نہیں دیا. اب ایک منشی بڑبڑایا اور بولا تو کیا کرتے نوکریاں چھوڑ دیتے اس سے بھلا فرق ہی کیا پڑنا تھا.

میں مسکرایا اور جواب دیا آپ تمام حضرات جو اس وقت شریک محفل ہیں کیا آپ میں سے کسی کو جبری یا زور زبرستی ان ملازمتوں پر لگایا گیا اور محکمے سونپے گئے؟ اگر میں غلط نہیں تو آپ حضرات نے ہر ممکن طریقے سے پیسہ اور اثرورسوخ استعمال کر کے ان محکموں میں جگہ بنائی اور نہ جانے کتنے حقداروں کی حق تلفی کی.آپ روازانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر میں اپنے جونیئر ملازمین کو کس بے رحمانہ انداز میں جھڑکتے ہیں اور تمسخر کا نشانہ بناتے ہیں کبھی آپ نے سوچا.ایک عام آدمی تو آپ سے ملنے کا سوچ بھی نہیں سکتا. اور جب یہی سلوک آپ کے ساتھ کوئی سیاستدان جرنیل یا آمر کرے تو آپ کو اخلاقیات سے لیکر مذہب کے اور دیگر تمام حوالے یاد آ جاتے ہیں.اس ملک کی بدقسمتی یہی ہے کہ یہاں سب کو اپنی اپنی زندگی سنوارنی ہے کسی دوسرے کا نہیں سوچنا.اور یہ وہ ناسور ہے جو معاشرے کو گھن کی طرح کھائے ہی جا رہا ہے.شریک محفل اب اکتا چکے تھے اس لیئے محفل برخاست کرنے کا اشارہ ہوا. ہوٹل سے نکلنے کے بعد شدید سردی نے وجود میں اترنا شروع کر دیا.یہ سردی تو موسمی ہے موسم بدلتے ہی چلہ جائے گی لیکن رویوں پر چھائی ہوئی سرد مہری نہ جانے کب ختم ہو گی. بیوروکریسی یا افسر شاہی کے مزاجوں اور سوچوں پر چھائی ہوئی مفادات کی دھند شاید جس دن چھٹے گی اس دن وطن عزیز میں بھی حبس و جبر کا موسم بدلے گا اور تازہ ہوا کے جھونکے عام آدمی کو بھی نصیب ہوں گے.

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
corruption Imad Zafar officer Panama leaks power sitting افسر اقتدار پانامہ لیکس کرپشن نشست
Islam
Previous Post مسیحا کی تلاش
Next Post خدمت
Mehfil e Milad-Naat Khawan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close