کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ فرائض احسن طریقے سے انجام دیا جائے اور عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچایا جائے انہوں نے تاکید کی صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام کو یر حال میں یقینی بنایا جائے۔
غفلت اور لاپراہی پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن ،باغات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے محکمانہ کاوشوں کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں شاہ فیصل زون کے تحت جاری صفائی مہم کے حوالے سے جاری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ وہ صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کریں اور علاقائی سروے کے ذریعے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔
اجلاس میں شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کونسل میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے افسران وملازمین باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔
