
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت اوگرا کرپشن اور سابق چیئرمین توقیر صادق کی تقرری سے متعلق مقدمات کی الگ الگ سماعت کرے گی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکلاء نے بتایا کہ ایف ایٹ کچہری حملہ کے باعث وکلاء کی ہڑتال ہے، عدالت نے قرار دیا کہ اوگرا کرپشن اور توقیر صادق تقرری کیس الگ الگ سنے جائیں گے جس کے بعد کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
