
امریکہ (جیوڈیسک) برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 47٫5 ڈالر سے گر کر 46 ڈالر ہو گئی ہے۔
امکا ن ہے کہ برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت آج 45٫85 ڈالر کے لگ بھگ رہے گی۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سینٹرل بینکوں کے ترغیباتی پیکیجز میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔
یاد رہے کہ مغربی ٹیکساس آئل کی فی بیرل قیمت میں 2٫6 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس سے آج اس کی قیمت 44٫2 تا 44٫9 ڈالر کے درمیان دیکھی جا رہی ہے۔
