
امریکہ کے شہر اوکلاھاما میں طوفان سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اوکلاھاما میں طوفان متاثرین کی مدد کے لئے سر سے بھری شام ھیلنگ ان دا ہرٹ لینڈِ سجائی گئی۔
اس کے کل بیس ہزار کے قریب انٹری ٹکٹ چند منٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔ کنسرٹ میں پرفارمرز نے بلامعاوضہ حصہ لیا۔ حاضرین نے مویقی کی محفل کو خوب انجوائے کیا۔
