
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے پرانے ڈیزائن کے پچاس اور ہزار روپے والے نوٹ بتدریج منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بنک اعلامیے کے مطابق کمرشل بنک یکم نومبر سے پرانے ڈیزائن کے پچاس اور ہزار روپے کے نوٹوں کا اجرا بند کر دیں گے تمام بنک عوام سے یہ نوٹ حاصل کر کے دیگر نوٹ اور سکے فراہم کریں گے تاہم مارکیٹ میں زیرگردش پرانے ڈیزائن کے یہ نوٹ عوامی لین دین کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں ان نوٹوں کی منسوخی کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
