
کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یکم دسمبر کو دس، پچاس، سو اور ہزار کے پر آنے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے نوٹوں کو کسی بھی بینک سے 30 نومبر تک تبدیل کرالئے جائیں، تیس نومبر کے بعد پرانے نوٹ صرف مرکزی بینک کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل ہو سکیں گے۔
