Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اُف یہ مہنگائی ۔۔۔۔ توبہ توبہ

October 5, 2013 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

ہمارے وزیرِ اعظم میاں نواز شریف صاحب کی بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ جی سے ناشتے پر ملاقات طے تھی جسے من موہن ”گول ”کر گئے۔ میاں صاحب کے ساتھ ”ہتھ” تومن موہن جی نے کیا لیکن غصّہ نکلا بیچاری قوم پر اور اُنہوں نے بجلی، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرکے قوم کا تیل نکال دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اتنے اضافے پر ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہو گئی اور اُنہوں نے کرایوں میں کہیں چالیس اور کہیں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا۔ میں نے اِس اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گھریلو بجٹ بنانے کی ٹھانی لیکن حساب کتاب میں اُلجھ کر رہ گئی۔ اب یہی سوچا ہے کہ کسی نہ کسی ذریعے سے جنابِ اسحاق ڈار تک رسائی حاصل کر کے گھریلو بجٹ بنوا لوں لیکن سوچتی ہوں کہ خسارے کا بجٹ بنانے کے ماہر اسحاق ڈار صاحب نے اگر میرے ہاتھ میں بھی خسارے کا بجٹ تھما دیا تو پھر؟۔

حکومت تو نوٹ چھاپ کر اور IMF سے قرضہ لے کر خسارہ پورا کر لیتی ہے لیکن ہمارے پاس نوٹ چھاپنے کی کوئی مشین ہے، نہ IMF تک رسائی۔ اِس بے تُکے اضافے کے خلاف ہم جنابِ چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرنے ہی والے تھے لیکن اللہ بھلا کرے چیف صاحب کا جو ہم سے بھی تیز نکلے اور خود ہی ”کھڑاک” کر دیا۔ اب حکومت نے اِس نوٹیفیکیشن پر نظرِ ثانی کے لیے ” منتیں ترلے”کرکے جمعے تک کا وقت مانگا ہے۔ چیف صاحب نے وقت تو دے دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اب پاکستان میں نادر شاہی نظام نہیں چلے گا۔ اگر ہم میاں صاحب کے ساتھ نیویارک گئے ہوتے تو اِس از خود نوٹس کی نوبت ہی نہ آتی کیونکہ ہم میاں صاحب کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی خاطر اُنہیں سمجھاتے کہ من موہن جی کے ساتھ ناشتے میں اُنہیں سرا سر نقصان تھا کیونکہ میاں صاحب ٹھہرے گوشت خور جبکہ من موہن جی سکھ ہونے کے باوجود ہندوؤں کی خوشی اور خوشنودی کی خاطر سبزی خور بن چکے ہیں۔

President Mamnoon Hussain
President Mamnoon Hussain

اگر میاں صاحب کو ناشتے کی میز پر صرف ساگ پات اور ”گاؤ ماتا” کا دودھ نظر آتا تو اُن کا بھوکے پیٹ رہ جانا اظہر من الشمس تھا اور یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ میاں صاحب بھوکے پیٹوں مذاکرات نہیں کر سکتے تھے۔ وہ تو شدید ابتلاء کے دنوں میں جیل کی کوٹھری میں بھی سیّد ممنون حسین کی ”ربڑی” کا بڑی شدت سے انتظار کیا کرتے تھے۔ یہ اسی ربڑی کی کرشمہ سازی تھی کہ میاں صاحب نے سیّد ممنون حسین کو ایوانِ صدر ”دان” کر دیا۔ ویسے تو پورا میاں خاندان بہت ”دیالو” ہے۔ خادمِ اعلیٰ نے عمران خاں کو میانوالی میں ابھی ابھی نمل یونیورسٹی کے لیے ایک ہزار ایکڑ زمین” دان” کی ہے جس پر ساری نواز لیگ چیں بچیں ہے لیکن ربڑی کے بدلے صدارت کا تو گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج ہونا چاہیے۔ آمدم بر سرِ مطلب میں عرض کر رہی تھی کہ خالی ساگ پات سے میاں صاحب بھوکے رہ جاتے اور اُن کے بھوکے پیٹوں مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے قوم کے نقصان کا شدید احتمال تھا۔

اُنہوں نے اپنے ہوٹل میں پہلے ڈٹ کر ناشتہ کیا اور پھر مذاکرات میں بھولے بھالے من موہن جی کو خوب ”رگڑا” دے آئے۔ اب ”کھسیا نی بِلّی کھمبا نوچے” کے مصداق انڈین میڈیا کہتا ہے کہ من موہن جی تو عنقریب وزارتِ عظمیٰ کو داغِ مفارقت دینے والے ہیں اِس لیے نیویارک میں جو کچھ ہوا اُس کی کوئی حیثیت نہیں۔ اگر یہی بات تھی تو پھر نریندر مودی آخری وقت تک مذاکرات نہ کرنے کے لیے ”ٹیں ٹیں” کیوں کرتے رہے؟۔ من موہن جی کو رگڑا دینا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بیچاری قوم کا کیا قصور تھا جسے بے جرم و خطا مہنگائی کی سولی پہ چڑھا دیا گیا ۔سچی بات تو یہ ہے کہ قصور بھی سارا خود میاں صاحب کا ہے جنہوں نے”آ بیل ! مجھے مار”کے مصداق اقوامِ متحدہ میں دبنگ لہجہ اختیار کرتے ہوئے مسٔلہ کشمیر کو اجاگر کر کے پہلے من موہن کو ناراض کیا اور پھر ڈرون حملوں کی مذمت کر کے بارک اوباما کو۔

ظاہر ہے کہ میاں صاحب کی اِس ”زیادتی” کی شکایت تو من موہن جی نے اوباما ہی سے کرنی تھی کیونکہ نیویارک میں اُن کا اپنا اورتھا کون؟۔ اُدھر ”دُکھی” اوباما نے بھی کہہ دیا ہو گا کہ میاں صاحب نے تو مجھے بھی نہیں بخشا۔ ہو سکتا ہے کہ وہیں پر یہ طے ہوا ہو کہ اور تو کچھ کیا نہیں جا سکتا اِس لیے کیوں نہ ناشتہ ہی ”گول” کر دیا جائے۔”خود کردہ را علاجے نیست ”کے مصداق میاں صاحب نے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی خود ماری اور غصّہ نکالا بیچاری قوم پر۔ سچی بات تو یہ ہے کہ قوم نے اپنے پیٹ کی خاطر ہی میاں صاحب کو دو تہائی اکثریت کا مینڈیٹ دیا لیکن اُنہوں نے تو پیٹ میں پڑے لقمے کو نکالنے کی بھی تگ و دَو شروع کر دی ہے۔ میاں صاحب ہی کے پچھلے ادوار میں ایک بار وزارتِ خزانہ کا قلمدان محترم سرتاج عزیز نے سنبھالا اور کچھ ہی عرصے بعد جلے بھنے لوگوں نے اُن کا نام ”سرچارج عزیز” رکھ دیا۔

Ishaq Dar
Ishaq Dar

اب کی بار وزارتِ خزانہ کا قلمدان جنابِ اسحاق ڈار نے سنبھالا اور قوم سو دنوں میں ہی سرتاج عزیز کو ایسے ہی اچھے لفظوں میں یاد کرنے لگی جیسے لوگ آمر مشرف کے دَور کو پیپلز پارٹی کے دَورسے بہتر گرداننے لگے تھے۔ یوں لگتا ہے کہ عنقریب جنابِ اسحاق ڈار کا نام بھی قوم ”اسحاق ڈر” رکھنے والی ہے اور سو ، سو کوس پر جب کوئی بچہ دودھ کے لیے روئے گا تو ماں کہے گی ”چُپ ہو جا کہیں اسحاق ڈَر نہ آ جائے”۔ مانا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کا عفریت سابقہ حکومت سے تحفے میں ملا ہے لیکن جو قیامت ہماری ”اپنی حکومت” ڈھا رہی ہے وہ نا قابلِ یقیں ہے۔ بِلا خوفِ تردید کہا جا سکتا ہے کہ اسی مہنگائی کی ستائی قوم نے پیپلز پارٹی کو ”نُکرے” لگا کر نواز لیگ سے والہانہ پیار کا ثبوت دیا کیونکہ عوام یہ سمجھتے تھے کہ میاں شہباز شریف صاحب الیکشن سے پہلے کہے گئے اپنے لفظوں کی توقیر کا احساس کرتے ہوئے بِلا امتیاز ہر کرپٹ کو چوراہوں پہ اُلٹا لٹکائیں گے۔

اُنہوں نے ”زر بابا، چالیس چوروں” کی اتنا ”رٹا” لگایا کہ لوگ کچھ کچھ یقین کرنے لگے لیکن ”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سُنا افسانہ تھا”۔ صحراؤں کی پیاس لیے جب قوم بعد از خرابیٔ بسیار کنوئیں پر پہنچی تو پتہ چلا کہ کنواں تو کب کا خشک ہو چکا۔ اب پتہ نہیں یہ شدتِ عطش کیا گُل کھلائے گی۔ اور کچھ ہو نہ ہو یہ بہرحال طے ہے کہ قوم میں مہنگائی کے اِس طوفان کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں۔ پیپلز پارٹی کے دَور میں خادمِ اعلیٰ اکثر یہ کہا کرتے تھے کہ اگر کرپشن اور مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو خونی انقلاب آئے گا، جس میں سب کچھ بہہ جائے گا۔ اُن کا لہک لہک کر یہ گانا کہ ”ایسے دستور کو، صبحِ بے نور کو۔ میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا” بھی سب کو یاد ہے اور یقیناََ خادمِ اعلیٰ بھی قوم سے کیے گئے وعدوں کو بھولے نہیں ہونگے۔ اُنہیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ جب آس ٹوٹتی ہے اور اُمید کا دیپ بُجھتا ہے تو ردِ عمل بھی بہت سخت ہوتا ہے اللہ نہ کرے کہ ہمیں بھی کسی ایسے ہی خونی انقلاب کا سامنا کرنا پڑے جیسا فرانس میں آیا تھا۔

دست بستہ عرض ہے کہ جن حالات کی بنا پر فرانس میں انقلاب آیا تھا ہمیں بھی کم و بیش اُنہی حالات کا سامنا ہے۔ اِس لیے اِس سے پہلے کہ سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے ہمارے حکمرانوں کو سنبھلنا اور کچھ نہ کچھ کرکے دکھانا ہو گا۔ حاکمانِ وقت کو تو شاید اُن کے حواری اور کاسہ لیس ”سب اچھّا” کی رپورٹ دے رہے ہونگے لیکن یہاں کچھ بھی اچھّا نہیں اور سچ تو یہ ہے کہ آنے والے طوفانوں کی سرگوشیوں سے فضائیں بھی لرزہ براندام ہیں۔ کاش کہ ”ہمارے اپنے” حکمرانوں کو اِس کا ادراک ہو جائے۔

تحریر : پروفیسررفعت مظہر

Share this:
Tags:
Nawaz Sharif petrol power Professor Riffat Mazhar Rulers بجلی پٹرول پروفیسر رفعت مظہر حکمرانوں فضائیں من موہن سنگھ نواز شریف
Rohail Akbar
Previous Post پلڈاٹ رپورٹ
Next Post ن لیگ کے وعدے، مہنگائی کے ارادے
Aqeel Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close