
خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے یومیہ پیداوار تین کروڑ بیرل پرمستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویانا میں تنظیم کے حالیہ ہونے والے اجلاس میں ممبر ممالک نے خام تیل کی پیداوار تین کروڑ بیرل یومیہ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوپیک نے سال دوہزار گیارہ سے خام تیل کی پیداوار اسی سطح پر برقرار رکھی ہوئی ہے بارہ ممالک پر مشتمل اوپیک عالمی خام تیل سپلائی کا پینتیس فیصد فراہم کرتے ہیں۔
