
راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئرکور اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی واردات ناکام بنائی۔
کارروائی کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے وہاب ذخیل گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
دہشتگرد بارودی سرنگوں کے ذریعے لورالائی یونیورسٹی کی بسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
