Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دارالفساد میں آپریشن ردالفساد۔۔۔۔پہلا حصہ

February 26, 2017February 26, 2017 0 1 min read
Operation Rad ul Fasad
Operation Rad ul Fasad
Operation Rad ul Fasad

تحریر: سید انور محمود
نوٹ: پاکستان جو کبھی امن کا گہوارا تھا، آج لوگ اسے دارالفساد کہہ رہے ہیں، جبکہ پاک فوج نے ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے جسکو ’’آپریشن ردالفساد‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دارالفساد اور’’آپریشن ردالفساد‘‘ کو سامنے رکھ کر یہ مضمون جو دو حصوں پر مشتمل ہے لکھا گیا ہے۔

جنرل راحیل شریف 29 نومبر 2013 سے29 نومبر 2016 تک ایک متحرک فوجی سربراہ رہے ہیں۔ انہوں نےاپنے ریٹائر منٹ کے وقت پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی۔ راحیل شریف نے جس وقت پاکستانی آرمی کی کمانڈ سنبھالی تو ملک میں دہشتگردی عروج پر تھی اور ملک کی مذہبی جماعتیں، پاکستان تحریک انصاف اور خود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی یہ خواہش تھی کہ تحریک طالبان پاکستان سے امن مذاکرات کیے جایں، تاہم مذاکرات کے باوجود 29 جنوری سے آٹھ جون 2014 تک دہشتگردی کے 20 واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 195 افراد جاں بحق ہوئے۔اتوار آٹھ جون 2014 کی درمیانی شب کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ہوا۔ ریکارڈ کے مطابق آٹھ جون 2014 تک ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 52 ہزار 409 افراد نشانہ بنے جبکہ سیکورٹی فورسز کے 5ہزار775 اہلکارشہید ہوئے، 396 خود کش حملے ہوئے جس میں 6 ہزار 21 افراد جاں بحق اور12ہزار558 افراد ذخمی ہوئے، 4 ہزار 932 بم دھماکے ہوئے، جبکہ اہم فوجی تنصیاب جن پر حملے کیے گئے ان میں جی ایچ کیو، منہاس ایئر بیس، مہران نیول بیس اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری شامل ہیں۔ 15 جون 2014 کو افواج پاکستان نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف از خود ایک بھرپور آپریشن کا آغاز کیا۔ ’العضب ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی تلوار کا نام ہے، اسی مناسبت سے پاک فوج نے آپریشن کا نام “ضرب عضب” رکھا، جس کا مطلب “ضرب کاری” یعنی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ۔ پوری قوم نے اس مبارک نام پر پاک فوج کو مبارکباد دی اور اس کی کامیابی کی دعا کی۔

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی آپریشن ’ضرب عضب‘ شروع ہونے کے بعد جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف اخیتار کیا۔ میدان جنگ بنی 4 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلی فاٹا کی دوسری بڑی ایجنسی شمالی وزیرستان، جس پربہترین جنگی حکمت عملی سے زمینی کاروائیوں کے ساتھ فضائی حملے بھی کیے گئے، 20 اگست 2014 تک کو دہشتگردوں کے بنیادی ٹھکانوں سے ان کو مار بھگایا۔ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم ایک نئے عزم کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کا ارادہ کرچکی تھی، ایک طرف آپریشن ضرب عضب میں تیزی آئی تو دوسری جانب شہری علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاروائیوں میں امن کے دشمنوں کو ٹھکانے لگانے کا سلسلہ شروع ہوا۔آپریشن ضرب عضب کے ساتھ آپریشن ’خیبر ون‘ اور ’خیبر ٹو‘ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئے، آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع شوال گھنے جنگلات پر مشتمل ایک دشوار گزار علاقہ تھا اور عسکریت پسندوں نے یہاں پناہ گاہیں قائم کرنے کے علاوہ اس علاقے کو سرحد کے آر پار نقل و حرکت کا ایک اہم راستہ بنا رکھا تھا۔ یہ علاقہ دو قبائلی ایجنسیوں شمالی و جنوبی وزیرستان کے سنگم پر بھی واقع ہے، اس علاقے سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا مئی 2106 میں کر دیا گیا تھا۔

Operation Zarb-e-Azb
Operation Zarb-e-Azb

جون 2016 میں ’شوال آپریشن‘ کے نگران بریگیڈیئر شبیر ناریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ فروری میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کیا گیا تھا اور اب مکمل طور پر شوال کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ان کے بقول فوج نے 100 سے 120 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 80 کے لگ بھگ شدت پسندوں کو زخمی کیا جب کہ اس دوران فوج کے ایک کیپٹن سمیت چھ اہلکار جان کی بازی ہار گئے اور اسپیشل فورسز کے ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 26 اہلکار زخمی ہوئے۔آپریشن ضرب عضب میں اب تک دہشت گردوں کے 900 سے زائد ٹھکانوں سمیت ان کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا، جبکہ تقریبا 4 ہزار دہشتگرد مارے گئے، انٹیلی جنس کی بنیاد پرملک بھر میں 10 ہزار سے زائد کارروائیوں میں 200 سے زائد خطرناک دہشتگرد مارے گئے اور 18 ہزارسے زائد کو گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپریل 2016 تک شوال میں 640 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 252 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 160 زخمی ہوئے۔ اس محاز پر 8 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، 39 زخمی ہوئے۔

یکم جنوری 2016 کو پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پوری قوم کو اپنے طور پر یہ خوشخبری سنائی تھی کہ ’’اُنکو پورا یقین ہے 2016 دہشت گردی کا آخری اور یکجہتی کا سال ہو گا‘‘، ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردوں، مجرموں اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے۔راحیل شریف کے اس بیان کے آٹھ دن بعد پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نےنو جنوری 2016 کوگوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ دہشت گردی ختم ہوگئی ہےصرف دُم باقی رہ گئی ہے، بھاگتا چور جاتے جاتے کچھ نہ کچھ تو کرتا ہے۔ دہشتگردوں کے متعلق ایک اور بات یہ بھی کہی گئی کہ ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، لیکن افسوس ابھی تک نہ تو وزیر اعظم کا چور بھاگا ہے اور نہ ہی دہشتگردوں کی کمر ٹوٹی ہے کیونکہ کے بھاگتے ہوئے ٹوٹی کمر والے چور (دہشتگرد) نے 27 مارچ 2016 کو لاہور کے اقبال پارک میں کرسچن برادری کو نشانہ بنایا، 75 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ آٹھ اگست 2016 کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں داعش کی حامی شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار نے خود کش حملہ کیا، جس میں 71 افراد ہلاک جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوئے۔صرف دو دن بعد 11 اگست 2016 کو فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ظہور شاہ وانی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد زخمی ہو گئے تھے، جس میں چار پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ چوبیس اکتوبر کی رات کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع پولیس تربیتی مرکز میں تین مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر کے 61 اہلکار کو جاں بحق اور100 سے زیادہ کو زخمی کردیا، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر پولیس ٹرینی تھے۔ بارہ نومبر 2016 کو خضدار کے علاقے میں درگاہ شاہ نورانی کے سالانہ میلہ میں ایک خود کش حملہ آور نے وہاں ہونے والے دھمال کے دوران اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا ڈالا، 52 یا اس سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

انیس جنوری 2017 کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں تحریری طور پر پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے2017 کے دوران دہشت گردی کے مجموعی طور پر 5321 واقعات پیش آئے جس میں 4613 افراد ہلاک جبکہ 12188 زخمی ہوئے۔ 2016 میں دہشت گردی کے 785 واقعات میں 804 افراد ہلاک ہوئے۔ انتیس نومبر 2016 کو جنرل راحیل شریف ریٹائر ہوئے تو ملک میں بڑئے پیمانے پر دہشتگردی ہو رہی تھی، اگرچہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے زریعے کافی کامیابیاں بھی ملیں لیکن جنرل راحیل شریف کا یہ دعوی ٰکہ سال 2016 میں پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو جائے گی ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ لیکن یہ کہنا ہر گز غلط نہ ہوگا کہ آپریشن ’ضرب عضب‘ ایک کامیاب آپریشن رہا ہے۔ سال 2014 میں دہشتگردی کے باعث عام لوگوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی تھی جبکہ سال 2015 میں 65 فیصد اور سال 2016 میں 74 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ذمہ داری وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کی ہے جو انہوں نے پوری نہیں کی اور نہ کر رہے ہیں۔ (جاری ہے)

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
dialogue General Raheel Sharif Operation Pak Army pakistan Syed Anwer Mahmood terrorism اپریشن پاک فوج پاکستان جنرل راحیل شریف دہشتگردی مذاکرات
China-Pakistan Economic Corridor
Previous Post سی پیک کے ثمرات سب کے لئے
Next Post چقندر کا رس عمر رسیدہ افراد کے لیے توانائی کا خزانہ
Beetroot Juice

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close