
پشاور (جیوڈیسک) جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، امن کے لیے حکومت جو بھی راستہ اختیار کرے گی وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔
