
کراچی (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجا ناصر عباس کا کہنا ہے آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں ہونا چاہیے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے قاتلوں کو پھانسی نہ دے کر ظلم کیا تھا، دہشت گردوں کے خلاف قوم متحد ہے۔
