
راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں نے نشانہ بنایا اور ان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس سے 13 دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری طرف آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے لے کر اب تک پہلی بار 12 دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
