
راولپنڈی (جیوڈیسک) اپوزیشن آج قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن تیار کر لی ہے جس پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، ق لیگ اورجماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ستاسی ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔
ایم کیو ایم کے ارکان نے ریکوزیشن پر دستخط نہیں کئے۔ سانحہ راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ حکومت اپوزیشن کی ریکوزیشن جمع ہونے کے چودہ دن کے اندراجلاس بلانے کی پابند ہے۔
