Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے

October 24, 2021 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہیرے کی پہچان صرف جوہری کو ہوتی ہے اور کپتان سے بہتر کوئی جوہری نہیں جس نے 22 سالہ شبانہ روز محنت سے شہباز گِل، فیصل واوڈا، زُلفی بخاری اور اُن جیسے کئی دوسرے نایاب ہیرے درآمد کیے جبکہ ملکی سطح پر فواد چودھری، اسد عمر، شیخ رشید، مراد سعید، فیاض چوہان، بابر اعوان اور فردوس عاشق اعوان کو ڈھونڈ نکالا۔ اپوزیشن ان صاحبانِ علم و فضل کو لاکھ ”چھان بورا” کہے، حقیقت مگر یہی کہ ساری رونقیں اِنہی کے دَم سے کیونکہ اگر یہ نہ ہوں توپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ”بھاں بھاں” کرنے لگیں اور ریٹنگ صفر تک جا پہنچے۔رہی یہ بات کہ اِن ہیرے موتیوں کی موجودگی کے باوجود گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں صرف ”ترقیٔ معکوس” ہی کیوں؟۔ تو عرض ہے کہ سارا قصور اپوزیشن کا ہے یا پھر عوام کا جو بار بار پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کو منتخب کرتے رہے۔ اب ظاہر ہے کہ گزشتہ تیس پینتیس سالوں کا گَند صاف کرنے کے لیے ستّر پچھترسال تو چاہییں لیکن قوم ہے کہ پلک جھپکتے میں ملک کو جنت نظیر بنانے کی اُمید لگائے بیٹھی ہے۔ اِسی لیے توخاں صاحب کہتے ہیں ”قوم میں صبر نہیں”۔

خاںصاحب پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ ضدی، اناپرست اور نرگسیت کا شکار ہیں اور اُنہی کی وجہ سے پارلیمانی سیاست میں غیرپارلیمانی الفاظ کی بھرمار ہوگئی۔ بجا! مگر کیا وہ اُن لوگوں کے مُنہ میں ”گھی شکر” ڈالتے جنہوں نے اُن کا استحصال کرتے ہوئے ربع صدی تک اُنہیں سیاست سے دور رکھا؟۔ چاہیے تو یہ تھا کہ جونہی وہ 1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ اُٹھائے پاکستان میں داخل ہوتے، ایوانِ وزیرِاعظم اُن کے لیے خالی کر دیا جاتا لیکن پھر بھی اپنے حق کے حصول کے لیے اُنہیں 22 سالہ جدوجہد کرنی پڑی۔ یہی وہ رَدِعمل ہے جو سامنے آیا اور خاںصاحب نے اپنا سارا غصہ اپوزیشن پر نکالا۔ اب ایک اکیلا تو پوری اپوزیشن کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا، اِسی لیے خاںصاحب نے چُن چُن کر ایسے ہیرے اکٹھے کیے جو جاوبے جا اپوزیشن کو ”رَگڑا” دیتے رہیں۔چونکہ خاںصاحب خود الزام تراشیوں اور غیرپارلیمانی الفاظ کے ماہر ہیں اِسی لیے اُنہوں نے سچ میں جھوٹ کی ملاوٹ کرنے والے ایسے ماہرین کی خدمات حاصل کیں جو اِس فَن میں یَدِطولیٰ رکھتے ہیں۔

اقتدار میں آنے سے پہلے خاںصاحب اسد عمر کی یوں تعریف کیا کرتے تھے جیسے اُس نے دنیا جہان کی ساری معیشت گھول کے پی رکھی ہو۔ ہم جیسے لوگ بھی یہی سمجھتے تھے کہ اِدھر اسد عمر کو وزارتِ خزانہ ملی، اُدھر پاکستان کی تقدیر بدلی لیکن ”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا”۔ اسد عمر نے وزارتِ خزانہ سنبھالی تو ابتدا ہی میں چاروں شانے چِت ہو گئے البتہ خاںصاحب کی باقی ٹیم کی ”کارکردگی” بہت بہتر رہی۔ کیا ہوا جو مراد سعید بیرونی ممالک میں پڑے کرپشن کے 200 ارب ڈالر واپس نہیں لاسکے لیکن قوم کو یہ پتہ تو چل گیا کہ ساری اپوزیشن چور ہے۔ کیا ہوا جو فیصل واوڈا کی کارکردگی صفر رہی لیکن وہ قوم کو یہ تو بتا گیا کہ ساری اپوزیشن اُس ایک ”بوٹ” کی مار ہے جو اُس نے ایک ٹاک شو میں ٹیبل پر رکھا۔ کیا ہوا جو شیخ رشید کے دَورِ وزارت میں پاکستان ریلوے میں ریکارڈ حادثے ہوئے لیکن اب وہ وزارتِ داخلہ میں مکمل ”فِٹ”۔ کیا ہوا جو فردوس عاشق اعوان المعروف ماسی مصیبتے کو کبھی مرکز اور کبھی پنجاب کے درمیان ”قلابازیاں” لگوائی گئیںلیکن پھر بھی پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں وہ ایسے اَنمٹ نقوش چھوڑ گئی جو اب پارلیمانی تاریخ کا حصّہ ہیں۔ کیا ہوا جو فیاض چوہان کو ایک دفعہ پھر ”نہتا” کر دیا گیا لیکن اُس کا دعویٰ اب بھی یہی ”ہم سا ہو تو سامنے آئے”۔ اِن ہیرے موتیوں کی کارکردگی تاریخ طویل مگر کالم کا دامن تنگ اِس لیے آگے بڑھتے ہیں۔

اسد عمر کے چاروںشانے چِت ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے آزمودہ حفیظ شیخ کو درآمد کیاگیا۔حفیظ شیخ نے معیشت کی بہتری تو خیرکیا کرنی تھی البتہ سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں یوں پِٹے کہ ”آکے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے”۔ آجکل پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کے آزمودہ شوکت ترین وزارتِ خزانہ سنبھالے ہوئے ہیں حالانکہ اصول یہ کہ ”آزمودہ را آزمودن جہل است”۔ تحریکِ انصاف کے وزیروں، مشیروں کی ”عظیم الشان ”کارکردگی سب کے سامنے اِس لیے اِس پر تبصرہ کارِبے کار البتہ ذکر اُس گوہرِ نایاب کا جس کی شہرت کا بہت ڈھنڈورا پیٹا گیا۔ نام نامی اُس انمول موتی کا رضا باقر جس کے پاس قومی خزانے کی چابیاں۔ اُس کا ایک ایسا بیان سامنے آیاجسے سُن کر اہلِ فکرونظر وَرطۂ حیرت میں۔ موصوف فرماتے ہیں ”ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہو رہا ہے تو سمندپار پاکستانیوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو فائدہ بھی تو ہو رہا ہے”۔ یہ اُس شخص کا بیان ہے جو گورنر سٹیٹ بینک ہے اور جس سے بہت سی اُمیدیں وابستہ کی گئی تھیں۔ کیا اُسے یہ بھی پتہ نہیں کہ ڈالر مہنگا ہونے سے ”کچھ پاکستانیوں” کو نہیں، 22 کروڑ عوام کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ اُس کے مقابلے میں لاکھوں سمندر پار پاکستانیوں کا فائدہ کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔ میری بیٹی اور داماد امریکہ میں مقیم ہیں۔ یقیناََ ڈالر مہنگا ہونے سے اُنہیں فائدہ پہنچ رہا ہے لیکن کیا اُن کی بہتری کا سوچتے ہوئے میں پوری قوم کی زندگیاں داؤ پہ لگا دوں؟۔اُس ٹیکنوکریٹ کو یہ بھی علم نہیں کہ بقول وزیرِاعظم ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھتی ہے تو بیرونی قرضے اربوں روپے بڑھ جاتے ہیں اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے۔ موجودہ ہفتے میں بھی 29 اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے کیا خوب کہا کہ اُردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خاں کی تصویر لگا دینی چاہیے، لوگ خود ہی مہنگائی کا مطلب سمجھ جائیں گے۔ اِس سے پہلے ایک دفعہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا ”یوٹرن” پر عمران خاں کی تصویر لگا دینی چاہیے، لوگ خود ہی سمجھ جائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حسد کی ماری اپوزیشن کی ”شُرلیاں” ہیں جن کا تحریکیوں پر ”کَکھ” اثر ہوتا ہے نہ ہونا چاہیے۔

مہنگائی کا کیا رونا کہ ہم تو اِس پر لکھ لکھ کر تھک بلکہ ”ہَپھ” چکے لیکن صاحبِ اقتدار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ جنوری 2018ء میں جب نوازلیگ کی حکومت نے پٹرول 4 روپے 6 پیسے مہنگا کیا تو عمران خاں نے قیمتوں میں اِس اضافے کو عوام پر بوجھ اور شرمناک قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ جب بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیرِاعظم چور ہے۔ بالکل بجا مگر پیپلزپارتی کے دَورِحکومت کے خاتمے پر پٹرول کی قیمت 114 روپے تھی جسے نوازشریف 62 روپے تک لے آئے۔ جب ایک انتہائی متنازع فیصلے پر نوازشریف کا تاحیات نااہل کیا گیا تب بھی پٹرول کی قیمت 71 روپے تھی اور نوازلیگ حکومت کے خاتمے پر 87 روپے 70 پیسے ۔ آج تبدیلی سرکار کے دَورِ حکومت میں نئے پاکستان میں پٹرول 138 روپے فی لِٹر۔ نوازلیگ کے دَورِ حکومت میں پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 روپے 93 پیسے اضافہ ہوا جبکہ تحریکِ انصاف کے صرف 3 سالہ دَورِ حکومت میں یہ اضافہ 51 روپے فی لِٹر سے بھی زیادہ ہے۔ ہم نہیں کہتے، معاشی ماہرین اور خلقِ خُدا کہتی ہے کہ مہنگائی نے پاکستانی عوام کے سارے کَس بَل نکال دیئے ہیں جس کی ذمہ دار حکومتِ وقت ہے جو بہتر معاشی پالیسیاں تشکیل دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔بین الاقوامی جریدے ”دی اکانومسٹ” نے حال ہی میں مہنگائی کے حوالے سے 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے ۔ اِس فہرست کے مطابق مہنگائی میں صرف 3 ممالک پاکستان سے آگے ہیں۔ دنیا کا مہنگا ترین ملک ارجن ٹائن، دوسرے نمبر پر ترکی، تیسرے نمبر پر برازیل اور چوتھے نمبر پر پاکستان ہے۔ اب یہ فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں کہ چور کون ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
accusation opposition pakistan people ppp reality اپوزیشن الزام پاکستان پیپلزپارٹی حقیقت عوام
Highways
Previous Post کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے کامیاب مذاکرات؛ شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹائے جانے لگے
Next Post پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی
Pakistan vs India

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close