
اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) حسن درہ میں مسافر ویگن کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق مسافر ویگن ہنگو سے 45 کلو میٹر دور واقع حسن درہ بازار سے گزر رہی تھی کہ وہاں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
