
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث سابق ایم پی اے کے ساتھ نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب اورنگی ٹان میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاروائی کرکے نوشاد نامی شخص کو حراست میں لیا۔
زیر حراست نوشاد دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کے ساتھ نامزد ہیں۔ نوشاد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے اور نارتھ ناظم آباد سیکٹر کیممبر بھی ہیں۔ اورنگی ٹان کے علاقے پیرآباد میں ہوٹل کے قریب پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر دو ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئیں۔ زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
