Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

احکام ومسائل اعتکاف

June 26, 2016June 26, 2016 0 1 min read
Itikaf
Itikaf
Itikaf

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی
اعتکاف بناہے عَکْف جسکا معنی ہے ٹھہرنایاقائم رہناجبکہ اصطلاح شرع میں اس سے مراد اللہ پاک کے گھر میں عبادت کی نیت سے ٹھہرنے کوشرعی اعتکاف کہاجاتاہے۔حقیقی اعتکاف یہ ہے کہ ہرطرف سے یکسو ہوکراورسب سے منقطع ہوکراللہ تعالیٰ سے لَولگاکے اس کے درپرمسجدکے کونہ میں بیٹھ جائے اورسب سے علیحدہ تنہائی میں عبادت اس کے ذکروفکرمیں مشغول ہوجائے یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کاایک ایسا طریقہ ہے جس میں مسلمان دنیاسے لاتعلق ہوکراللہ پاک کے گھرمیں صرف اللہ پاک کی یادمیں متوجہ ہوجاتاہے۔معتکف اپنے عمل سے ثابت کرتاہے کہ میں نے حالت حیات ہی میںاپنابال بچہ اورگھربارسب کوچھوڑدیاہے اورمولاٰ!تیرے گھرہی میں آگیاہوں یہ قاعدہ قانون ہے کہ اگرگھروالاکریم اورعزت والاہوتووہ ضرورہراس شخص کی عزت واکرام کرتاہے جواسکے گھرمیں آئے خواہ وہ دشمن کیوں نہ ہو۔بھلاجوارحم الراحمین جوسب داتوںکاداتاہے خالق کائنات مالک ارض وسماوات ہے اسکے گھرمیں کوئی مسلمان جاکرپناہ لے تووہ کریم ذات اسکاکس قدراکرام فرمائیگا۔

قرآنِ پاک میں اعتکاف کاذکر
اعتکاف کی تاریخ بھی روزوں کی طرح بہت پرانی ہے۔اللہ رب العزت اپنی پاک کتاب قرآن مجیدفرقان حمیدمیں ارشادفرماتاہے۔ترجمہ! اورہم نے ابراہیم واسماعیل علیہم السلام کوتاکیدکی کہ میراگھرخوب صاف ستھرارکھناطواف کرنے والوں ،اعتکاف کرنے والوں اوررکوع وسجودکرنیوالوں کے لئے”۔ایک اورمقام پرارشاد باری تعالیٰ ہے”اورعورتوں کوہاتھ نہ لگائو جب تم مسجدوں میں اعتکاف کررہے ہو”۔(سورة البقرہ١٨٧)۔

حدیث پاک میںاعتکاف کاذکر
حضرت علی (زین العابدین)بن حسین اپنے والدحضرت امام حسین سے روایت کرتے ہیںرسول اللہ ۖ نے ارشادفرمایا”جوشخص رمضان المبارک میںدس دن کااعتکاف کرتاہے اس کاثواب دوحج اوردوعمرے کے برابرہے”۔ (طبرانی فی المعجم الکبیر،بیہقی فی شعب الایمان)۔

حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ حضورنبی کریمۖنے ارشادفرمایا”جوشخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے (صدق وخلوص کے ساتھ)ایک دن اعتکاف بیٹھے اللہ تعالیٰ اس کے اوردوزخ کے درمیان تین خندقوں کافاصلہ کردیتاہے ہرخندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلہ سے زیادہ لمبی ہے ”۔

Itikaf
Itikaf

(طبرانی) حضرت عبداللہ ابن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہۖنے معتکف کے بارے میں فرمایاوہ گناہوں سے باز رہتاہے اورنیکیوں سے اسے اس قدرثواب ملتاہے جیسے اس نے تمام نیکیاں کیں۔(ابن ماجہ) حضورنبی کریم ۖ اعتکاف کی خودپابندی فرمایاکرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریمۖہرسال رمضان المبارک میں دس دن اعتکاف فرماتے تھے اورجس سال آپۖکاوصالِ مبارک ہوااس سال آپۖ نے بیس دن اعتکاف کیا۔(متفق علیہ)حضورۖ کے دنیاسے ظاہراََپردہ فرمانے کے بعدعام لوگوں نے اس سنت پرعمل کیااورآج تک کررہے ہیں لیکن خاص طورپرحضورۖ کی یادمیں ازواج مطہرات نے اسکی پابندی کی۔حضرت عائشة الصدیقہ سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرمۖرمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کیاکرتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپۖکاوصال ہوگیا۔پھرآپۖکے بعدآپ کی ازواج مطہرات نے بھی اعتکاف کیاہے ۔(متفق علیہ)ام المومنین سیدتناعائشہ الصدیقہ بیان کرتی ہیں”معتکف کے لئے شرعی دستوراور ضابطہ حیات یہ ہے کہ وہ کسی مریض کی عیادت نہ کرے،نہ کسی جنازے کے ساتھ جائے،نہ اپنی بیوی کوچھوئے اورنہ اس سے مباشرت کرے اورغیر ضروری حاجت کے علاوہ اعتکاف گاہ سے نہ نکلے۔(ہاں اگرگزرتے گزرتے بلاتوقف بیمارکی عیادت کی جائے توجائزہے)۔

ابودائود
معتکف کوچاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کی عبادت میں گزارے ۔لیکن خاص کرشب قدرکوتلاش کرنے کے لئے ،اکیس ،تئیس،پچیس،ستائیس، انتیس کی راتیں جاگ کرگزارے کیونکہ جوشخص شب قدرمیں عبادت کرتاہے تواسکے بارے میںحضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ آقاعلیہ الصلوٰة والسلام نے فرمایا”جوشخص لیلة القدرمیں حالت ایمان اورثواب کی نیت سے قیام کرتاہے اس کے سابقہ گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں”۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان المبارک کی آمدپرحضورۖنے ارشادفرمایا۔”یہ ماہ جوتم پرآیاہے اس میں ایک رات ایسی ہے جوہزار مہینوں سے افضل ہے جوشخص اس رات سے محروم رہ گیاگویاوہ ساری خیرسے محروم رہااوراس رات کی بھلائی سے وہی شخص محروم رہ سکتا ہے جوواقعتا ََمحروم ہو”یہ رات کتنی عظمت والی ہے ۔واقعی وہ انسان کتنابدبخت ہے جواتنی بڑی نعمت کوغفلت کی وجہ سے گنوادے۔ہم معمولی معمولی باتوں کے لئے کتنی راتیں جاگ کرگزارلیتے ہیں تواَسّی80سال کی عبادت سے افضل بابرکت رات کے لئے جاگناکوئی زیادہ مشکل کام تونہیں۔

اعتکاف کی تین قسمیں ہیں 1۔ اعتکاف واجب 2۔ اعتکاف سنت 3۔ اعتکاف نفل
اعتکاف واجب وہ ہوتاہے جوکوئی شخص کسی کام کے پوراہوجانے کے لئے مانے یعنی نذرمانے اسکی مدت کم ازکم ایک دن اورایک رات ہے اس میں روزہ رکھناشرط ہے نذرپوری ہوجانے کے بعداس شخص پراعتکاف کااداکرنالازم ہوجاتا ہے۔

اعتکاف سنت وہ اعتکاف ہے جوماہ ر مضان کے آخری دس دنوں میں کیاجاتاہے۔اس کے لئے روزہ شرط ہے یہ سنت کفایہ ہے یعنی اگربستی میں ایک مسلمان نے اس سنت کواداکرلیاتوسب کیطرف سے اداہوجائے گااورسب بستی والوں کوثواب ملیگا۔اگربستی میں کسی ایک شخص نے بھی اعتکاف نہ کیاتوپوری بستی گناہ گارہوگی۔لہذاہم سب مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وقت آنے سے پہلے کسی کواعتکاف کرنے کے لئے تیارکریں ۔جوشخص اعتکاف کررہاہوتاہے وہ پوری جماعت کی طرف سے نمائندہ کی حثیثت سے بیٹھااعتکاف کررہاہوتاہے ۔اُسے چاہیے سب مسلمانوں کے لئے دعاکرے اور اہل علاقہ کوبھی چاہیے وہ اپنے نمائندہ کی ہرطرح سے خدمت کریںسب مل کراسکی ضروریات کھانے پینے کاانتظام کریں اس کے کاروباروغیرہ کی حفاظت کریں۔

Mosque
Mosque

اعتکاف نفل وہ ہوتاہے کہ جب مسلمان مسجد میں داخل ہوتواعتکاف کی نیت کرے اسکی کوئی مدت اور کوئی وقت مقررنہیں اورنہ ہی اسکے لئے روزہ شرط ہے۔اعتکاف کی نیت سے جتنی دیر مسجد میں رہے گااسکوثواب ملتار ہیگااور اس کے لئے وہ کام جائزہوجائے گاجواعتکاف کی نیت نہ کرنے والے پرجائزنہیںجیسے کھاناپینا،سوناوغیرہ۔

اعتکاف کارکن اعظم
اعتکاف کارکن اعظم یہ ہے کہ انسان اعتکاف کے دوران مسجدکی حدودمیں رہے اورضروری حاجت کے سواایک لمحے کے لئے بھی مسجدکی حدودسے باہرنہ نکلے کیونکہ اگرمعتکف ایک لمحے کے لئے شرعی ضرورت (جیسے پاخانہ ،پیشاب وغیرہ)کے بغیرحدودمسجدسے باہرچلاجائے تواس کااعتکاف ٹوٹ جاتاہے ۔
اعتکاف بیٹھنے کی درج ذیل شرائط ہیں۔

مسلمان ہونا،اعتکاف کی نیت کرنا،حدث اکبر(یعنی جنابت) اورحیض ونفاس سے پاک ہونا ،عاقل ہونا،مسجدمیں اعتکاف کرنا،اعتکاف واجب (نذر) کے لئے روزہ بھی شرط ہے۔دوران اعتکاف درج ذیل امورسرانجام دینے چاہیںقرآن حکیم کی تلاوت،درودشریف پڑھتے رہنا،علوم دینیہ کاپڑھنایاپڑھانا،وعظ و نصیحت یااچھی باتیں کرنا،قیام اللیل،ذکرواذکارکی کثرت کرنا۔

اجتماعی اعتکاف میں حتی الامکان نوخیزلڑکے اورآپس میں گپ شب کرنے والے دوستوں کونیزامرداورناسمجھ بچوں کوانتظامیہ مسجدمیں اعتکاف کرنے سے روکنے کی کوشش کرے تاکہ مسجدمیں اودھم بازی اورہڑاہڑی کاماحول پیدانہ ہو۔اعتکاف میں تلاوت قرآن مجیدکرنا، نعت خوانی،ذکرودرود، مسائل فقہ کامطالعہ اورمسائل کی آپس میں تکرارکرناسب جائزہے ۔اگرنفلی عبادات بجانہ لاسکے توخاموش رہ کرمسجدکی بے حرمتی وغیرہ سے بچنابہترین عبادت ہے ۔اعتکاف کرنے والااپنے پاس ضروری سامان کے علاوہ قرآن پاک کاترجمہ،نمازکے احکام،فیضان سنت،بہارِشریعت اوردیگرعلمائے اہلسنت کی مستندکتابیں ضروررکھے تاکہ یکسوئی سے انکامطالعہ کرکے انکی فیوض وبرکات حاصل کرتارہے ۔موبائل فون کابے جااستعمال ویسے بھی ممنوع ہے ۔ حالتِ اعتکاف میں ،مسجداوررمضان المبارک کی بے حرمتی کاسبب ہونے کی وجہ سے اورزیادہ ممنوع اورناجائزہے لہذااس سے اجتناب کریں ۔ناجائزباتیں مسجدسے باہربھی گناہ ہیں ۔ مسجدمیں غیرضروری جائزبات بھی نیکیوں کویوں کھاجاتی ہے جس طرح آگ خشک لکڑیوں کواورچوپایاگھاس کوکھاجاتاہے ۔لہذاجوباتوں سے نہیں بچ پاتااس کااعتکاف نہ کرناہی اسکے حق میں بہترہے ۔

شرعی ضروریات جن کے لئے معتکف کامسجدسے نکلناجائزہے وہ ضروریات درج ذیل ہیں
وضوجبکہ مسجدمیں رہتے ہوئے وضوکرناممکن نہ ہواگرمسجدمیں وضوکی ایسی جگہ موجودہے کہ معتکف خودتومسجدمیں رہے لیکن وضوکاپانی مسجدسے باہرگرے تووضوکے لئے مسجدسے باہرجاناجائزنہیں اگرمسجدمیں ایسی جگہ موجودنہیں تووضوکے لئے مسجدسے کسی قریبی جگہ پرجاناجائزہے ،غسل جنابت جبکہ مسجدکے اندرغسل کرناممکن نہ ہومعتکف کوصرف احتلام ہوجانے کی صورت میں غسل جنابت کے لئے مسجدسے باہرجاناجائزہے ۔جبکہ مسجدکے اندرغسل کرناممکن نہ ہویامشکل ہوتوغسل جنابت کے لئے باہرجاسکتاہے ۔غسل جنابت کے علاوہ کسی اورغسل کے لئے مسجدسے باہرنکلناجائزنہیں جمعہ کے غسل یاٹھنڈک کی غرض سے غسل کرنے کے لئے مسجدسے باہرجاناجائزنہیں اگرجائے گاتواعتکاف ٹوٹ جائے گا۔پیشاب پاخانے کی ضرورت کے لئے مسجدسے باہرجاسکتاہے جہاں تک پیشاب کاتعلق ہے اس کے لئے مسجدکے قریب ترین جگہ جس جگہ پیشاب کرناممکن ہووہاں جاناچاہیے ۔ اگرمسجدکے ساتھ کوئی بیت الخلاء بناہواہے اوروہاں قضائے حاجت کرناممکن ہے تواس میں قضائے حاجت کرے کہیں اورنہ جائے۔

Adzan
Adzan

اگرکوئی اعتکاف میں بیٹھاہے اوراسے اذان دینے کے لئے مسجدسے باہرجاناپڑے تواسکے لئے جائزہے مگراذان کے بعدٹھہرے نہ فوراًمسجدمیں آجائے۔بہتریہی ہے کہ اعتکاف ایسی مسجدمیں بیٹھاجائے جس میں نمازجمعہ ہوتی ہوتاکہ جمعہ کے لئے باہرنہ جاناپڑے اگرکسی مسجدمیں نمازجمعہ نہیں ہوتی پانچ وقت کی نمازہوتی ہے اس میں بھی اعتکاف بیٹھناجائزہے ۔ایسی صورت میں نمازجمعہ پڑھنے کے لئے دوسری مسجدمیں جاناجائزہے لیکن نمازجمعہ کے لئے ایسے وقت میں نکلے جب اسے اندازہ ہوکہ جامع مسجد پہنچنے کے بعد چاررکعت سنت اداکرلے گاتواس کے بعدفوراًخطبہ عربی شروع ہوجائے گا،اگرکھانے پینے کی اشیاء لانے والاکوئی شخص نہ ہوتوکھانالینے کے لئے مسجدسے باہرجاسکتاہے لیکن کھانالیکرمسجدہی میں کھائے ،ہرمعتکف کے لئے ضروری ہے کہ جس مسجدمیں اعتکاف شروع کیااسی مسجدمیں ہی پوراکرے لیکن اگرکوئی شدیدایسی مجبوری آجائے کہ وہاں اعتکاف پوراکرناممکن نہ رہے یعنی مسجدمنہدم ہوجائے یاکوئی زبردستی وہاں سے نکال دے یاوہاں میں جان ومال کاخطرہ ہووہ دوسری مسجدمیں منتقل ہوکراعتکاف پوراکرسکتاہے بشرطیکہ وہاں سے نکلنے کے بعدراستے میں نہ ٹھہرے فوراًدوسری مسجدمیں چلاجائے ۔ان ضروریات کے علاوہ کسی اورمقصدکے لئے باہرجانامعتکف کے لئے جائزنہیں۔

درج ذیل کام جن سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے۔
جن ضروریات کااوپرذکرکیاگیاہے ان کے سواکسی اورمقصد سے اگرکوئی حدودمسجدسے باہرنکل جائے چاہے یہ باہر نکلناایک ہی لمحے کے لئے ہوتواس سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے ۔مسجدسے نکلنااسوقت کہاجائے گاجب پائوں مسجدسے اس طرح باہرنکل آئیں کہ اسے عرفاًمسجدسے نکلناکہاجاسکے لہذااگر صرف سرمسجدسے باہرنکال دیاجائے تواس سے اعتکاف فاسدنہیں ہوگا۔اس لئے بلاضرورت شرعی مسجدسے باہرنہیں نکلناچاہیے ورنہ جان بوجھ کرہویابھول کرغلطی سے ہرصورت میں اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔حالت اعتکاف میں جماع کرنے سے بھی اعتکاف ٹوٹ جاتاہے چاہے یہ جماع جان بوجھ کرکرے یابھول کر دن میں کرے یارات میں مسجدمیں کرے یامسجدسے باہراس سے انزال ہویانہ ہواعتکاف ٹوٹ جائیگا۔اگرعورت اعتکاف میں ہوتوحیض ونفاس کاجاری ہوجانے سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے ۔کسی عذرکے بغیراعتکاف گاہ سے باہرنکل کرضرورت سے زیادہ ٹھہرنا۔اعتکاف کے لئے چونکہ روزہ شرط ہے اس لئے روزہ توڑدینے سے بھی اعتکاف ٹوٹ جاتاہے ان سب صورتوں میں اعتکاف ٹوٹ جاتاہے۔

وہ امور جومکروہات اعتکاف ہیں
بالکل خاموشی اختیارکرناکہ ذکرونعت اوردعوت و تبلیغ کی بجائے خاموش رہنے کوعبادت سمجھاتویہ مکروتحریمی ہے کیونکہ شریعت میں بالکل خاموش رہناکوئی عبادت نہیں اگربری باتوں سے خاموش رہاتووہ اعلیٰ درجہ کی چیزہے۔مال واسباب مسجدمیںلاکربغرض تجارت بیچنایاخریدنابھی مکروہ ہے ۔لڑائی جھگڑایابیہودہ باتیں کرنا۔اعتکاف کے لئے مسجدکی اتنی جگہ گھیرلیناجس سے دوسرے معتکفین یانمازیوں کوتکلیف ہو۔

درج ذیل صورتوں میں اعتکاف توڑناجائزہے
اعتکاف کے دوران کوئی ایسی بیماری لاحق ہوجائے جسکاعلاج اعتکاف گاہ سے باہرجانے کے بغیرممکن نہ ہوتواعتکاف توڑناجائزہے ۔
کسی ڈوبتے یاجلتے ہوئے آدمی کوبچانے یاآگ بجھانے کے لیے بھی اعتکاف توڑکرباہرنکل آناجائزہے۔
ماں ،باپ یابیوی میں سے کسی کی سخت بیماری کی وجہ سے اعتکاف توڑناجائزہے ۔
والدین،بہن بھائی یاکوئی عزیزاچانک فوت ہوجائے تواسکی تجہیزوتکفین کے لئے اعتکاف توڑدیناجائزہے۔

اگرکسی معتکف کوکوئی زبردستی مسجدسے نکال دے یاحکومت اعتکاف میں گرفتارکرلے تواعتکاف ٹوٹ جائے گامگراس صورت میں متعکف پراعتکاف توڑنے کاگناہ نہ ہوگا۔
اعتکاف ٹوٹنے کاحکم
مذکورہ بالاوجوہات میں سے جس وجہ سے بھی اعتکاف مسنون ٹوٹاہوااس کاحکم یہ ہے کہ جس دن میں اعتکاف ٹوٹاہے ۔صرف اس دن کی قضاواجب ہوگی پورے دس دن کی قضاواجب نہیں ۔(شامی)اس دن کی قضاکاطریقہ یہ ہے کہ اسی رمضان میں وقت باقی ہوتواسی رمضان میں کسی دن غروب آفتاب سے اگلے دن غروب آفتاب تک قضاء کی نیت سے اعتکاف کرلیں ۔اگراسی رمضان میں وقت باقی نہ ہوتویاکسی وجہ سے اس میں اعتکاف ممکن نہ ہوتو رمضان المبارک کے علاوہ کسی بھی دن روزہ رکھ کرایک دن کے لئے اعتکاف کیاجاسکتاہے ۔اگلے سال رمضان میں بھی قضاء کرلے توصحیح ہوگا۔لیکن زندگی پربھروسہ نہیں اس لئے جلدقضاکرنی چاہیے۔اعتکاف مسنون ٹوٹ جانے کے بعدمسجدسے باہرنکلناضروری نہیں لیکن عشرہ اخیرہ کے باقی ماندہ ایام میں نفل کی نیت سے اعتکاف جاری رکھاجاسکتاہے ۔اس طرح سے سنت مئوکدہ توادانہیں ہوگی لیکن نفلی اعتکاف کاثواب ملے گا۔

عورت کے لئے اعتکاف کے مسائل
٭عورت کومسجدمیں اعتکاف مکروہ ہے بلکہ وہ گھرہی میں اعتکاف کرے ۔جوجگہ گھرمیں نمازپڑھنے اورعبادت کرنے کے لئے بنائی ہوئی ہے اس جگہ میں اعتکاف بیٹھ جائے ۔٭اگرعورت نے نمازکے لئے کوئی جگہ مقررنہیں کررکھی ہے توگھرمیں اعتکاف نہیں کرسکتی البتہ اگراس وقت یعنی جبکہ اعتکاف کاارادہ کیاکسی جگہ کونمازکے لئے خاص کرلیاتواس جگہ اعتکاف کرسکتی ہے ۔(درمختار،ردالمختار)٭عورت کے لئے ضروری ہے کہ حیض اورنفاس سے پاک ہو۔٭اگرعورت شادی شدہ ہے توشوہرسے اجازت لیناضروری ہے شوہرکی اجازت کے بغیراعتکاف میں بیٹھناجائزنہیں ۔فتاوٰی شامی
٭اگرشوہرنے پہلے اعتکاف کی اجازت دے دی اورعورت نے اعتکاف شروع کردیااب اگرشوہرمنع کرناچاہے تواب منع نہیں کرسکتااگرمنع کرے گاتوبیوی کے ذمہ اس کی تعمیل واجب نہیں ۔٭گھرمیں جہاں پرعورت نے اعتکا ف کیا۔وہاں سے شرعی ضرورت کے ہٹناجائزنہیں۔ ٭دوران اعتکاف بہتریہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت ذکرواذکاراورنفلی عبادات میں مصروف رہیں ۔ اللہ پاک ہم کوآقاۖکے اسوہ حسنہ پرچلنے اورعمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین

kareem
kareem

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی
پائی خیل۔ میانوالی
0333.6828540

Share this:
Tags:
God orders problems worship احکام اعتکاف اللہ عبادت مسائل
Taxila
Previous Post جی ٹی رود واہ کینٹ مالاکنڈ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے سولہ سالہ نوجوان کو بری طرح کچل دیا
Next Post اعتکاف نفس امارہ کو اللہ تعالی کے احکامات کا پابن دکرنے کی بہترین مشق ہے، مفتی محمد نعیم
Mufti Muhammad Naeem

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close